بھارت ایکسپریس۔
الہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے اے ایس آئی کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ صبح 7 بجے اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم مسجد احاطے میں پہنچ کر سروے کا کام شروع کردیا ہے۔ سروے کو پیش نظررکھتے ہوئے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ گیان واپی احاطے کے 300 میٹرکے دائرے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات
سیکورٹی میں 2 آئی پی ایس، 4 ایڈیشنل ایس پی، 6 ڈپٹی ایس پی اور 10 پولیس انسپکٹرکے علاوہ تقریباً 200 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے کہ کسی بھی طرح سے ماحول خراب نہ ہونے پائے۔ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم گیان واپی احاطے میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 17ویں صدی میں کیا مسجد کی تعمیر ہندو مندر پر کی گئی ہے؟
سپریم کورٹ نے لگائی تھی روک
واضح رہے کہ ضلع عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 21 جولائی سے گیان واپی کا سروے کرائے جانے کے احکامات دیئے تھے، جس کی رپورٹ 4 اگست کو سونپنے کے لئے کہا تھا۔ 21 جولائی کو سروے کا کام شروع کیا گیا تھا، لیکن اس وقت مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے سروے کے کام پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے سروے پر روک لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ انجمن انتظامیہ کمیٹی کو ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا۔
دوبارہ سروے کا آغاز
الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی پرسماعت کرتے ہوئے سروے پر روک لگانے سے انکارکردیا تھا۔ ساتھ ہی سروے کو جاری رکھنے کے احکامات دیئے تھے۔ عدالت کے حکم پرجمعہ کی صبح سے سروے شروع ہوگیا ہے۔ حالانکہ اسی معاملے پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…