بھارت ایکسپریس۔
اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم کر رہی ہے سروے
اس سے قبل االہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ صبح 7 بجے اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم مسجد احاطے میں پہنچ کر سروے کا کام شروع کردیا ہے۔ سروے کو پیش نظررکھتے ہوئے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ گیان واپی احاطے کے 300 میٹرکے دائرے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات
سیکورٹی میں 2 آئی پی ایس، 4 ایڈیشنل ایس پی، 6 ڈپٹی ایس پی اور 10 پولیس انسپکٹرکے علاوہ تقریباً 200 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے کہ کسی بھی طرح سے ماحول خراب نہ ہونے پائے۔ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم گیان واپی احاطے میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 17ویں صدی میں کیا مسجد کی تعمیر ہندو مندر پر کی گئی ہے؟
ہائی کورٹ میں اے ایس آئی نے کیا یہ دعویٰ
آلوک ترپاٹھی نے کہا کہ اگرسپریم کورٹ نے آج روک نہیں لگائی تو سروے کا کام دو ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ کام پورا ہونے میں اس سے بھی زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ حالانکہ الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ میں آلوک ترپاٹھی نے کہا تھا کہ سروے 5 دنوں میں مکمل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ آج سے شروع ہوئے سروے 4 سے 5 دنوں میں ختم ہوجائے گا۔