قومی

Supreme Court reserves its verdict: آرٹیکل370 پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، جانئے کب آئے گا عدالت کا فیصلہ

جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہوچکی ہے ۔ قریب 16 دنوں تک مسلسل سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے اس پورے معاملے کی سماعت کی ہے اور اب اس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ، بی آر گاوائی اور سوریہ کانت پر مشتمل پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 16 دن تک دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والوں میں ایک عرضی گزار اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس حسنین مسعودی نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کہا کہ ہم عدالت میں ہوئی سماعت سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ ہم نے اس فیصلے کے تمام پہلوں پر بات رکھی ہے۔ دلائل کے ساتھ عدالت کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ سرکار کا فیصلہ غلط ہے ۔ اب عدالت نے ہمارے دلائل کو سننے کو بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ بہت جلد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ہم ایسی امید کرتے ہیں۔

سی جے آئی چندرچوڑ نے آج شام کو مختلف عرضی گزاروں کی طرف سے جوابی جواب سننے کے بعد  کہا کہ فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔ ہم تمام وکیلوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔آج یعنی منگل کو اس معاملے کی حتمی سماعت کا 16 واں اور آخری دن تھا۔جسٹس کول کا بینچ میں آخری دن 24 دسمبر کو ہے، اور سپریم کورٹ کی موسم سرما کی چھٹی 18 دسمبر (پیر) سے شروع ہو رہی ہے، اس کیس میں فیصلہ 15 دسمبر (جمعہ) تک متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago