کرنل صوفیہ قریشی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے وزیر وجے شاہ کی گرفتاری پر روک جاری رہے گی۔
کرنل صوفیہ قریشی پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں مدھیہ پردیش حکومت مں وزیر وجے شاہ کے خلاف جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے آج سیل بند لفافے میں اسٹیٹس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی۔ ذرائع کے مطابق، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانچ ابھی ابتدائی دور میں ہے، اس لئے کچھ اوروقت چاہئے ہوگا۔ سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ اس معاملے میں سماعت نہ کرے۔ کیونکہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہو رہی ہے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے سالسٹرجنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ ایس آئی ٹی بن گئی ہے، جانچ چل رہی ہے۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ بیانوں کے ویڈیوبھوپال ایف ایس ایل کوبھیجا گیا تھا، لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے واپس آگئے۔ ایک صحافی کا موبائل سی ایف ایس ایل کوبھیجا گیا ہے۔ ابھی تک 7 گواہوں کے بیان ہوئے ہیں۔ حادثہ سے متعلق ویڈیو اور میڈیا رپورٹس کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر وجے شاہ کے معافی مانگنے والے بیان کی بھی جانچ جاری ہے۔
جولائی میں ہوگی آئندہ سماعت
آج کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کوجانچ کے لئے وقت دے دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ وجے شاہ کی گرفتاری پرروک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی موہن یادوحکومت میں وزیر جے شاہ نے آپریشن سندورکی جانکاری میڈیا کے سامنے رکھنے والی کرنل صوفیہ قریشی پرمتنازعہ بیان دیا تھا۔ ان کے متنازعہ بیان کے بعد پورے ملک میں شدید مخالفت کی گئی اوران کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ حالانکہ ابھی تک وہ وزیرکے عہدے پرفائز ہیں اوران کی پارٹی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
عدالت نے آج کے اپنے حکم میں درج کیا کہ اس معاملے میں ڈی آئی جی نے اسٹیٹس رپورٹ داخل کی تھی۔ اس میں کہا گیا کہ تین آئی پی ایس افسران کی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے اور 21 مئی کو جانچ کی گئی۔ اس معاملے میں تقریر کی اسکرپٹ تیار کی گئی اور موبائل فون ضبط کیا گیا۔ گواہوں کے بیان درج کئے گئے۔ جانچ ابتدائی مرحلے میں ہے، وقت مانگا گیا ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کو جانچ کے لئے وقت دے دیا ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں چل رہی سماعت کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی معاملے میں متوازی سماعت نہیں ہوسکتی ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے رِگ وید کا مقدس منتر شیئر کرتے ہوئے گناہوں سے…