قومی

Supreme Court: ’’شہریوں کی جان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری‘‘ سپریم کورٹ نے محفوظ سڑک سفر کے حق کو زندگی کا بنیادی حق قرار دیا

نئی دہلی سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں محفوظ سڑک سفر کے حق کو آئین کے تحت زندگی کے بنیادی حق کا حصہ قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ملک بھر میں سڑک حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جسٹس جے کے مہیشوری  اور جسٹس اے ایس چندورکر پر مشتمل بنچ نے 13 اپریل کے اپنے حکم میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت “حقِ زندگی” صرف غیر قانونی طور پر جان لینے کے خلاف تحفظ تک محدود نہیں بلکہ اس میں ایک محفوظ ماحول کی فراہمی بھی شامل ہے، جہاں انسانی جان کی قدر کی جائے اور اسے محفوظ رکھا جائے۔

عدالت نے کہا کہ شاہراہوں پر ہونے والی قابل تدارک حادثاتی اموات ریاست کی اس آئینی ذمہ داری کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں۔ بنچ کے مطابق، انتظامی یا مالی مشکلات کو عوامی تحفظ یقینی بنانے میں ناکامی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت نے سخت الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی معاشی یا انتظامی رکاوٹ انسانی جان کی حرمت سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی۔عدالت عظمیٰ نے ہدایت دی کہ قومی شاہراہوں کے “رائٹ آف وے” کے اندر کسی بھی نئے ڈھابے، ریستوران یا تجارتی ڈھانچے کی تعمیر یا آپریشن پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ ساتھ ہی تمام غیر قانونی تعمیرات کو 60 دن کے اندر ہٹانے یا منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کی ذمہ داری ضلعی مجسٹریٹس کو سونپی گئی ہے۔فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کوئی بھی بھاری یا کمرشل گاڑی قومی شاہراہ کے کیریج وے یا پکے شولڈر پر پارک یا کھڑی نہیں کی جا سکتی، سوائے مخصوص پارکنگ بے یا منظور شدہ مقامات کے۔ نیشنل ہائی ویز، ریاستی پولیس اور ٹرانسپورٹ محکموں کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔عدالت نے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے قیام پر بھی زور دیا، جس میں سی سی ٹی وی کیمرے، اسپیڈ ڈٹیکٹرز، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، ٹرک پارکنگ زونز، ایکسیڈنٹ زون کی نشاندہی اور مناسب روشنی کا انتظام شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ سڑک حفاظت کے لیے باقاعدہ نگرانی، گشت اور بین الادارہ ہم آہنگی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے احکامات کی نقول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور ڈی جی پیز کو فوری عمل درآمد کے لیے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے دو ماہ بعد اس معاملے کی دوبارہ سماعت مقرر کی ہے تاکہ عمل درآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال راجستھان اور تلنگانہ میں پیش آنے والے مہلک سڑک حادثات کے بعد از خود نوٹس لیتے ہوئے شروع کیا گیا تھا، جن میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ عدالت کے اس فیصلے کو سڑک حفاظت کے میدان میں ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

11 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago