قومی

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

نئی دہلی: بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے زیراہتمام بزم صحافت کے تحت اردو صحافت کانکلیو کا انعقاد انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے اشتراک سے یک روزہ ’اردوصحافت کانکلیو‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانکلیومیں صحافت اورادب سے وابستہ معززوموقرشخصیات نے شرکت کی اوراردوزبان وصحافت کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔ افتتاحی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی، مرکزی وزیربرائے اقلیتی و پارلیمانی امور، حکومت ہند کرن رجیجونے شرکت کی۔ مہمانان اعزازی میں بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر اور قومی ترجمان سید شاہنوازحسین، راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ وسینئرصحافی شاہد صدیقی اور قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے کارگزارچیئرمین پروفیسر(ڈاکٹر) شاہد اختر شامل رہے۔ کلیدی خطبہ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ڈائریکٹراینڈ گروپ مینیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے نے پیش کیا۔ جبکہ تعارفی کلمات این سی پی یوایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے پیش کیا۔ بھارت ایکسپریس اردوکے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان نے استقبالیہ کلمات پیش کیا جبکہ نظامت کی ذمہ داری بھارت ایکسپریس اردوکے چیف سب ایڈیٹرڈاکٹرنثاراحمد خان نے نبھائی۔

مہمان خصوصی کرن رجیجونے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ کانکلیواس اعتبار سے بے حد اہم ہے کہ اس میں اردوزبان اوراس کی خدمات کے تعلق سے گفتگوکی جارہی ہے۔ مجھے ذاتی طورپراس زبان کی شیرینی کا گہرا احساس ہے۔ اس زبان کا واقف شخص بہت ہی ثروت مند ہوتا ہے۔ یہ زبان شخصیت کوسنوارنے کے ساتھ زندگی گزارنے کے آداب بھی سکھاتی ہے۔ انھوں نے اردوزبان کے تاریخی حقائق اوراس کی قدامت پربھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ خالص ہندوستان کی زبان ہے۔ تقسیم کے بعد گرچہ ہمارے پڑوسی ملک نے اسے اپنی زبان کے طورپرقبول کیا، لیکن وہ لوگ بھی ہندوستان ہی کے تھے۔ اس لیے اردوکی جائے پیدائش اوراس کا خمیر ہندوستانی ہے، اسے کسی مذہب یا فرقے سے قطعی نہیں جوڑا جاسکتا۔ مہمان اعزازی سید شاہنوازحسین نے اردوزبان کی خصوصیات اورلفظوں کی تاثیرپرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اردومشترکہ تہذیبی وراثت کی امین ہے۔ مختلف زبانوں سے آنے والے الفاظ اسے ہر طبقے کے لئے مقبول بناتے ہیں۔ مہمان اعزازی سابق ایم پی اورسینئرصحافی شاہد صدیقی نے اردوزبان کی شناخت کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اردوکی شناخت تہذیب، شائستگی اور محبت سے ہے، یہ عوام کی زبان ہے، یہی وجہ ہے کہ فلموں میں اس کا استعمال کثرت سے کیا گیا ہے۔ انھوں نے مصنوعی ذہانت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کووسیع پیمانے پرفروغ دینے کے لیے اے آئی کوبھی کام میں لانے کی ضرورت ہے۔ پروفیسرشاہد اخترنے کہا کہ ہندوستان، زبانوں کا مرکزہے، جس میں اردو زبان کی منفرد شناخت ہے، وزیراعظم نے جس وکست بھارت 2047 کا خواب دیکھا ہے اس میں ہندوستانی زبانوں بالخصوص اردوکا بہت ہی اہم کردارہوگا، اس لیے کہ یہ اتحاد، مشترکہ تہذیب اور محبت کی نمائندگی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ڈائریکٹراینڈ گروپ مینیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے نے اپنے کلیدی خطبے میں اردوزبان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اردواورہندی کا آپس میں مضبوط رشتہ ہے، دونوں مشترکہ تہذیبی روایت کوآگے بڑھاتی ہیں۔ اس سے قبل تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے کہا کہ ملک کی تعمیروترقی میں اردو صحافت کا بنیادی کرداررہا ہے۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اردو نے ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اوروہ وکست بھارت کے خواب کوبھی شرمندہ تعبیرکرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سیشن میں بھارت ایکسپریس اردوکے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور نظامت کے فرائض بھارت ایکسپریس اردوکے چیف سب ایڈیٹرڈاکٹرنثاراحمد خان نے انجام دیے۔ افتتاحی اجلاس کے اختتام پرقومی کونسل برائے فروغ اردوزبان (این سی پی یوایل) کی تاریخ اورکارگزاریوں پرمشتمل بھارت ایکسپریس اردو کے ذریعہ آزادانہ طورپربنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم دکھائی گئی۔ اس کے بعد ڈاکیومنٹری سے متعلق ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطورپینلسٹ ڈاکٹرحمیداللہ بھٹ (سابق ڈائریکٹر، قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان، نئی دہلی)، پروفیسرارتضی کریم (سابق ڈائریکٹر، این سی پی یوایل) ڈاکٹرمحمد شمس اقبال (ڈائریکٹر، این سی پی یوایل، نے بطورپینلسٹ شرکت کی اور ڈاکیومنٹری کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ اس سیشن کوڈاکٹرخالد رضا خان نے موڈریٹ کیا۔ کانکلیوکا دوسرا سیشن ’قومی تعمیرمیں اردوصحافت کا کردار‘ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں فیروز بخت احمد (سابق چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد)، تحسین منور(سینئر صحافی، شاعراورمصنف)، خورشید ربانی (سینئرصحافی اورنیوزاینکر)، اطہرسعید (سینئرصحافی اور نیوزاینکر) اورڈاکٹروسیم راشد (سینئر صحافی، شاعر اور مصنف) نے شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہارکیا۔

کانکلیوکا تیسرا سیشن ’سیاسی مکالمے میں اردوکا کردار‘ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں سہارنپورکے رکن پارلیمنٹ اورکانگریس کے سینئرلیڈرعمران مسعود، بی جے پی کے سینئرلیڈراورسیاسی تجزیہ نگارآلوک وتس اوربھارت ایکسپریس کے اینکرروہت پوکھریال نے بطورپینلسٹ شرکت کی جبکہ اس سیشن کوبھارت ایکسپریس اردوکے چیف سب ایڈیٹرڈاکٹرنثاراحمد خان نے موڈریٹ کیا۔ کانکلیو کے آخری سیشن میں آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کا شاندارانعقاد کیا گیا۔ مشاعرے اورکوی سمیلن میں تمام ہی شعراء وشاعرات اورکویوں نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ اس مشاعرے اورکوی سمیلن میں خصوصی طورپراقبال اشہر، شالنی سنگھ، پروفیسررحمان مصور، ڈاکٹرانا دہلوی، ڈاکٹرانامیکا جین امبر، علینا عترت، معین شاداب، اختراعظمی، انس فیضی، ہمانشی بابرہ، ڈاکٹرحبیب الرحمن، خوشبوپروین، سفیرصدیقی، ڈاکٹرنوازش طالب نے شرکت کی۔ اس مشاعرے اورکوی سمیلن کی صدارت اقبال اشہرنے کی اورسید فاروق نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیئے۔ مہمانوں کا تعارف ڈاکٹر نثاراحمد خان نے کرایا۔ آخرمیں بھارت ایکسپریس اردوکانکلیوکوکامیاب بنانے میں اپنا تعاون دینے والے نمایاں افراد کومومینٹواوربھارت ایکسپریس کی جانب عزت افزائی کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

23 minutes ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

58 minutes ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

2 hours ago

Rahul Gandhi DA Case: آمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف راہل گاندھی پہنچے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں راہل گاندھی کی عرضی پر 21 ستمبر کو سماعت، عدالت نے پہلے…

2 hours ago