عدالت عظمیٰ نے آج و دہلی-این سی آر میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے گریڈ ررسپانس ایکشن پلان GRAP-4 کے غیر مناسب نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہوا کے معیار کی خطرناک سطح کے باوجود، GRAP فیز IV کے تحت بیان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کی سنگین کمی ہے۔ایسے میں گریپ 4 کی پابندیاں دہلی-این سی آر میں جمعرات 5 دسمبر تک نافذ رہیں گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آلودگی کی سطح کتنی کم ہوئی ہے۔ عدالت گریپ 4 کی پابندیوں کی وجہ سے تعمیراتی کام کے روکے جانے سے متاثر ہونے والے مزدوروں کو معاوضہ دینے میں ریاستوں کے سست رویے سے ناخوش دکھائی دی۔ اس کے علاوہ دہلی، یوپی، ہریانہ اور راجستھان کے چیف سکریٹریوں کو جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔
ٹرک اندھا دھند دہلی میں داخل ہو رہے ہیں
عدالت نے اپنی جانب سے تعینات کورٹ کمشنروں کی رپورٹس کو دیکھنے کے بعد ان کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کچھ کمشنروں نے بتایا تھا کہ دہلی کے کئی داخلی مقامات پر لائٹ نہیں ہے۔ بعض مقامات پر مقامی طاقتور لوگوں کے ٹرک بغیر کسی رکاوٹ کے دہلی میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ جانکاری بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کورٹ کمشنر کو دی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہاہے۔
گزشتہ جمعرات کی آخری سماعت میں سپریم کورٹ نے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے فیز IV پر ناقص عمل آوری کے لیے حکام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بنچ نے کہا کہ وہ اس بحران کا طویل مدتی حل تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جسٹس اوکا نے کہا کہ ہم جو تجویز پیش کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کیس کی تفصیل سے سماعت کریں گے، ہم معاملے کی جڑ تک جانا چاہتے ہیں اور تفصیلی ہدایات جاری کرنا چاہتے ہیں، چونکہ ہمیں کچھ کرنا ہوگا، ہر سال اس مسئلے کو نہیں لے جایا جا سکتا۔ اس کا حتمی حل نکلنا ہی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…