قومی

Supreme Court on Audio Clip Issue: سپریم کورٹ منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ پر سخت، ریاستی حکومت سے طلب کی نئی رپورٹ

منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے لیک آڈیو کلپ معامے میں سپریم کورٹ نے سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کی طرف سے داخل فورنسک رپورٹ کو دیکھا، اور پھر اس کے بعد عدالت نے منی پور حکومت سے اس معاملے کی نئی جانچ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

اس آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی آواز ہے، جس میں وہ لوگوں کو تشدد کے لیے مشتعل کرتے سنائی دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ کے سامنے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے فورنسک رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد بنچ نے لاء افسر سے معاملے کی جانچ سے متعلق ریاستی افسران سے ہدایت لینے کو کہا۔ اس تعلق سے لاء افسر نے کہا کہ ہمیں اس کی جانچ کے لیے ایک ماہ کا وقت چاہیے۔ ساتھ ہی اس معاملے کو اب منی پور ہائی کورٹ میں اٹھایا جا سکتا ہے، کیونکہ اب امن قائم ہے اور جانچ جاری رہ سکتی ہے۔

لاء افسر کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں عرضی دہندگان کو الگ رکھنا چاہیے۔ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو کسی کو بچانے کی جگہ ہمیں اس کی جانچ کرنی چاہیے۔ لاء افسر اس بارے میں افسران سے بات کریں۔ بنچ نے حکم دیا کہ سالیسٹر جنرل پھر سے جانچ کے بعد نئی رپورٹ داخل کرنے کے بارے میں نئی ہدایت لیں۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے بنچ نے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اس درمیان عرضی دہندہ کوکی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس ٹرسٹ (کوہور) کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ جانچ سابق وزیر اعلیٰ سے متعلق ہے اور یہ غیر جانبدار ہونی چاہیے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فکر نہ کیجیے، اب وہاں صدر راج نافذ ہے۔ اس کے بعد انھوں نے کوہور کی عرضی پر سماعت ملتوی کر دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

42 minutes ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

2 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago