قومی

Jamat-E-Islami Hind on Pahalgam Terror Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملہ پرجماعت اسلامی نے دیا بڑا جواب

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرانجینئرمحمد سلیم نے جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورت حال پراپنی گہری تشویش کا بھی اظہارکیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بارپھراس افسوسناک اورسفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے رنج وغم اور غصے کا اظہارکرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں اورتعزیت متاثرین اوران کے سوگوارخاندانوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوائی ہے۔ انجینئرمحمد سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملے اورمعصوم جانوں کا ضیاع اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سکیورٹی کے انتظامات ابھی بھی ناقص ہیں۔ حالانکہ خطے میں بھاری فوجی نفری کی موجودگی ہے، لیکن ساتھ ہی پالیسی کی خامیاں بھی موجود ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پہلگام حملے کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سکیورٹی کی ناکامیوں کی تحقیقات کی جائے اورزیادہ مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

کشمیرکی صورتحال پربات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ہند نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے اورطویل مدت تک سخت حفاظتی اقدامات کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیرمیں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن پہلگام کا المناک واقعہ ظاہرکرتا ہے کہ کشمیرمیں معمول کی صورتحال بحال نہیں ہوئی ہے۔ اس قدرسخت نگرانی اورسکیورٹی کی موجودگی کے باوجود ایسا واقعہ کیسے پیش آسکتا ہے؟ ہم کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حملے کے دوران سیاحوں کوبچانے میں غیرمعمولی ہمت، ایثاراورمہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ پہلگام حملے کے بعد عام کشمیریوں پر ہونے والے حملوں پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم میڈیا اورکچھ سیاستدانوں کے اس رجحان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جواس طرح کے سانحوں کوسیاسی ونظریاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسلاموفوبیا پرمبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اوران واقعات کوہندومسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کوبانٹے والی، غیرملکی مفاد پر مبنی اورقابل مذمت ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago