تصویر: اے این آئی
جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے مسلسل 11 راتوں سے جاری کشیدگی اور بار بار فائرنگ کے درمیان پنجاب کے سرحدی قصبے میں ہندوستانی فوجی بلیک آؤٹ مشق کی۔ پنجاب کے شہر فیروز پور میں کل رات 9 سے ساڑھے 9 بجے تک کنٹونمنٹ ایریا میں لائٹس بند کر دی گئیں۔ افسر نے پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ (PSPCL) کو مشق کے مقررہ وقت پر بجلی کاٹنے کو کہا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے افسر نے ایک خط میں کہا ’’آپ سے درخواست ہے کہ مکمل بلیک آؤٹ کے پیش نظر اس مدت کے دوران سیکورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’اس ریہرسل کا مقصد موجودہ جنگی خطرات کے دوران بلیک آؤٹ طریقہ کار کی تیاری اور تاثیر کو یقینی بنانا ہے۔‘‘ مشق سے پہلے لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ بیٹری رکشے پر سوار ایک شخص نے پورے شہر کے گرد چکر لگایا اور چھاؤنی کے پڑوس میں رہنے والے شہریوں کو منصوبہ بند بلیک آؤٹ سے مطلع کیا۔
آئی ایس آئی کو جانکاری فراہم کرنے والے دو افراد گرفتار
دریں اثنا کل پنجاب پولیس نے دو افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کی انٹیلی جنس سروس آئی ایس آئی کو امرتسر میں واقع آرمی کنٹونمنٹ کے علاقوں اور ایئر بیس کی حساس معلومات اور تصاویر لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے دیہی امرتسر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منندر سنگھ نے کہا ’’پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے بارے میں معلومات موصول ہوئی تھیں، جو پاکستان کے انٹیلی جنس آپریٹیو کے ساتھ رابطے میں تھے اور انھیں حساس تنصیبات کے بارے میں معلومات لیک کر رہے تھے۔ ہم نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے بہت سا ڈیٹا برآمد کیا ہے۔‘‘ ایس ایس پی سنگھ نے مزید کہا ’’ان کا ایک اور ساتھی ہرپریت بھی تھا، جو انھیں آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں لایا تھا۔ ہم اسے امرتسر جیل سے پروڈکشن وارنٹ پر لائیں گے۔ اس کے خلاف ایک این ڈی پی ایس کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
این ڈی اے حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود مرکزی وزیر نے خواتین کے خلاف…
غیر تعاون کرنے والے مکینوں کے لیے ٹرانزٹ کرایہ کم کرنے کا فیصلہ، رضاکارانہ طور…
پی ایم مودی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ سوءِ تغذیہ کے خلاف جنگ کے…
غزہ میں تقریباً تین سال سے جاری جنگ کی وجہ سے بڑا حصہ ملبے میں…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں نئے فوجداری قوانین…
عامر خان اور کرینہ کپور کی آخری آن اسکرین جوڑی 2022 میں ریلیز ہونے والی…