بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کوتین دن کے لئے عبوری راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کواپنے والد مختارانصاری کی قبر پرفاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔ عباس انصاری 10 اپریل کو مختارانصاری کی قبرپرفاتحہ پڑھیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ پوری سیکورٹی کے درمیان عباس انصاری کو لایا جائے۔
10 اپریل کو فاتحہ پڑھنے کے بعد عباس انصاری کو واپس غازی پورضلع جیل میں رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 11 اور 12 اپریل کو عباس انصاری اپنی فیملی والے سے ملاقات کریں گے۔ وہیں، 13 اپریل کو عباس انصاری کو واپس کاس گنج جیل میں لایا جائے گا۔ عبوری راحت کے دوران عباس انصاری کوئی میٹنگ اورانٹرویو نہیں دیں گے۔
’پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن اپنے گھر….‘
سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے کہا کہ آج شام 5 بجے سے پہلے عباس انصاری کو کاس گنج جیل سے نکال دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن اپنے گھرپر شام کو رک نہیں سکتے ہیں۔ شام کو لاک اپ میں ہی رہیں گے۔ باندہ جیل میں مختارانصاری کی موت کے بعد عباس انصاری ان کے جنازے میں نہیں شامل ہوسکے تھے۔ مختارانصاری کے بڑے بھائی اورغازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے کہا تھا کہ وہ عباس انصاری کو پیرول نہیں بلکہ مستقل بیل دلوانے کی کوشش کریں گے۔ جب مختار انصاری کی موت ہوئی توہم نے عباس انصاری کوپیرول دلوانے کی کوشش کی تھی۔ مگر تب جج کورٹ میں نہیں تھے۔ اس وجہ سے پیرول نہیں مل سکی۔
حکومت اورجیل انتظامیہ کے بیان الگ الگ: وکیل
دوسری جانب، مختارانصاری کی موت معاملے میں فیملی نے اپنے وکیل کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ وکیل رندھیرسنگھ سمن نے عدالت سے موت معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دینے کی گہارلگائی۔ انہوں نے کہا کہ مختارانصاری کی موت سے متعلق حکومت اور باندہ جیل انتظامیہ کے بیانوں میں تضاد ہے۔ حکومت اسپتال میں مختارانصاری کو ہارٹ اٹیک آنے کی بات کر رہی ہے، جبکہ باندہ جیل انتظامیہ نے ابھی تک جیل میں دل کا دورہ پڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…