قومی

Delhi Politics: عام آدمی پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے سنیتا کیجریوال بہترین شخص ہیں: سوربھ بھردواج

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈڑ سوربھ بھردواج نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال موجودہ حالات میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے بہترین شخص ہیں اور ان کی موجودگی کا اثر پارٹی کے کارکنوں پر “مثبت اثر” پڑ رہا ہے۔

یہاں نیوز ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں پی ٹی آئی ایڈیٹرز سے بات کرتے ہوئے، بھردواج، جو دہلی حکومت میں کابینہ کے وزیر ہیں، نے کہا کہ سنیتا کیجریوال نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی “میسنجر” ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

بھردواج نے کہا کہ کسی پارٹی کی سیاست صرف اس کے منشور کے گرد نہیں گھومتی ہے، بلکہ حمایت کی بنیاد اور کارکنوں اور اعلیٰ قیادت کے درمیان جذباتی بندھن بھی کسی تنظیم کو ساتھ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سنیتا کیجریوال کی موجودگی کا مثبت اثر ہوا ہے۔‘‘

بھردواج نے کہا، “وہ اروند کیجریوال جی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔ اس کا ہمارے پارٹی کارکنوں اور حامیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ ہم اسے فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وہ موجودہ حالات میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے موزوں ترین شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرشد آباد لوک سبھا حلقہ میں دلچسپ مقابلہ، جانئے ٹی ایم سی امیدوار ابو طاہر خان اور سی پی آئی (ایم) امیدوار محمد سلیم میں سے کس کا پلڑا ہوگا بھاری

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی اہلیہ نے اب تک تین ڈیجیٹل پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا ہے، جس میں انہوں نے ای ڈی کی حراست اور تہاڑ جیل سے وزیر اعلیٰ کے پیغامات پڑھ کر سنائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

10 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago