قومی

Congress MP Ranjit Ranjan on Pappu Yadav: ’ٹکٹ نہیں ملنا مایوس کن… وہ پورنیہ کے بڑے لیڈر‘، پپو یادو کے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے پر رنجیتا رنجن کی کا آیا ردعمل

پپو یادو کے آزاد امیدوار کے طورپرپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ان کی اہلیہ اورکانگریس کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رنجیتا رنجن کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پپویادو پورنیہ کے بڑے لیڈرہیں۔ ان کا ہمارے ساتھ (انڈیا الائنس) نہ  ہونا بدقسمتی ہے۔ بتادیں کہ پپو یادو نے پورنیہ سیٹ سے کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آزاد امیدوارکے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے، جس کے بعد کانگریس کے ریاستی صدراکھلیش سنگھ نے انہیں اپنی پرچہ نامزدگی واپس لینے کو کہا ہے۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رنجیتا رنجن نے کہا کہ پپو یادوکا کانگریس کے ساتھ نہ ہونا انڈیا الائنس کے لئے بری خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین بارکے رکن پارلیمنٹ ہیں، پورنیہ کی عوام انہیں پیارکرتی ہے۔ اگروہ ہمارے (انڈیا الائنس) ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔ واضح رہے کہ پپو یادو کے پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے پر بہار کی سیاست گرمائی ہوئی ہے۔

آرجے ڈی نے بیما بھارتی کو بنایا اپنا امیدوار

واضح رہے کہ آزاد امیدوارکے طور پرپرچہ نامزدگی کے بعد بھی پپو یادوخود کو کانگریسی بتا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو دیئے بیان میں کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کا انہیں آشیرواد ہے۔ پورنیہ لوک سبھا سیٹ پرانڈیا الائنس کے تحت آرجے ڈی نے بیما بھارتی کو امیدواربنایا ہے۔ قابل ذکرہے کہ بیما بھارتی جے ڈی یو کی رکن اسمبلی تھیں، جو حال ہی میں آرجے ڈی میں شامل ہوئی ہیں۔

پورنیہ لوک سبھا سیٹ پردوسرے مرحلے میں ووٹنگ

جانکاری کے مطابق، بہارکی پورنیہ لوک سبھا سیٹ دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سیٹ کو ذات پات پرمبنی حالات پراگرنظرڈالیں تو یہاں تقریباً 60 فیصد ہندو رائے دہندگان ہیں۔ اس کے علاوہ اس سیٹ پر 40 فیصد مسلم ووٹ بینک، تقریباً پانچ لاکھ ایس سی، ایس ٹی اوردیگرپسماندہ طبقات کے رائے دہندگان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago