علاقائی

Road Accident in Faridkot: پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں دردناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

چندی گڑھ: پنجاب کے فرید کوٹ ضلع میں جمعہ کے روز منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کوٹکپورہ-موگا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک منی ٹرک جس میں 10 مسافر سوار تھے، ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ تمام لوگ شری مکتسر صاحب کے گاؤں مراڈ کلاں کے رہنے والے ہیں اور ٹاٹا ایس گاڑی میں باگھہ پرانہ گاؤں کی نگاہے درگاہ پر حاضری دے کر واپس آ رہے تھے۔ تبھی پنجگرائی خورد کے قریب حادثہ پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ ساندھوان زخمیوں کی حالت دریافت کرنے کوٹکپورہ اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت کی۔ مہلوک افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

مہلوک خاتون کے شوہر سریش کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ زیارت کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے پیش آیا۔ حالانکہ، اس کی گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم تھا کہ سامنے سے آنے والی ٹرالی بے قابو ہے جس کی وجہ سے اس نے کار کو سڑک کے کنارے لے لیا لیکن اس کے باوجود ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد گاؤں مراڈ کلاں کے رہائشی اور کانگریس لیڈر اجے پال سنگھ سندھو بھی اسپتال پہنچے اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

51 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago