نئی دہلی: سولبھ انٹرنیشنل کے بانی اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر میں پیش پیش سماجی کارکن بندیشور پاٹھک کا دل کا دورہ پڑنے سے منگل کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کے ایک قریبی ساتھی نے یہ اطلاع دی۔ 80 سالہ پاٹھک ہندوستان میں قائم ایک سماجی خدمت تنظیم، سلبھ انٹرنیشنل کے بانی تھے۔ یہ تنظیم تعلیم کے ذریعے انسانی حقوق، ماحولیاتی صفائی، فضلہ کے انتظام اور اصلاحات کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
قومی پرچم لہرانے کے بعد گر پڑے بندیشور
ان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ پاٹھک نے یوم آزادی کے موقع پر صبح قومی پرچم لہرایا اور اس کے فوراً بعد گر گئے۔ انہیں دہلی کے ایمس لے جایا گیا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ پاٹھک کو دوپہر 1.42 بجے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے موتے واقع ہوئی۔
اہل خانہ سے میری گہری تعزیت: پی ایم
دوسری جانب ڈاکٹر بندیشور پاٹھک کی موت پر پی ایم مودی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال ہماری قوم کے لیے ایک گہرا نقصان ہے۔ وہ ایک وژنری تھے جنہوں نے سماجی ترقی اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔ بندیشور جی نے صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کو اپنا مشن بنایا۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن کو زبردست مدد فراہم کی۔ ہماری مختلف گفتگو کے دوران سوچھتا کے تئیں ان کا جذبہ ہمیشہ نظر آتا تھا۔ ان کا کام بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔
ٹائم میگزین کی درجہ بندی
ڈاکٹر بندیشور پاٹھک اصل میں بہار کے ویشالی ضلع کے رام پور بگھیل گاؤں کے رہنے والے تھے۔ بتا دیں کہ سال 1991 میں انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر پاٹھک کے قائم کردہ ٹوائلٹ میوزیم کو ٹائم میگزین نے دنیا کے 10 منفرد عجائب گھروں میں شمار کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…