وطن عزیز ہندوستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے یوم آزادی کی ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع سے حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کوثر جہاں نے سب سے پہلےیوم آزادی کے موقع پر شرکاء اور اہل وطن کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ملک کی آزادی کا جذبہ ہر ہندوستانی کے دل میں ہمیشہ موجود رہنا چاہیے اور ملک کی آزادی کا جشن اختلافات سے بالاتر ہو کر منانا چاہیے۔چونکہ اس آزادی کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے ہرقسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر بلا تفریق مذہب وملت اور ذات ونسل ہر کسی نے ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں یہ آزادی جیسی عظیم نعمت عطا کی۔ اس لئے ہمیں دنیا کے سب سے بڑے ملک کے سب سے بڑے تہوار پر ہرقسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دینا چاہیے۔
دہلی حج کمیٹی کے دفتر پر منعقدہ اس تقریب میں حج کمیٹی کی رکن نازیہ دانش، مولانا محمد سعد، ایگزیکٹیو آفیسراشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور دیگر تمام ملازمین موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد دہلی حکومت کی سول ڈیفنس ٹیم نے پرچم کو سلامی اور قومی ترانہ پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر مٹھائیوں کی تقسیم کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا جس دوران تمام اراکین کو چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں کھلاکر انہیں مبارکباد دی۔
دلچسپ اور قابل غور پہلو یہ ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی سابقہ تقریب کے مقابلے اس بار جشن آزاد ی کی تقریب پر کچھ بہتر اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ،چونکہ حج کے اختتامی تقریب میں جس قسم کی تلخیاں،دوریاں اور ناراضگیاں دیکھنے کو ملی تھیں ،اُس تقریب کے مقابلے میں آج کی تقریب قدر بہتر رہی ۔ یہاں کانگریس کی طرف سے نازیہ دانش کی موجودگی اور مولانامحمد سعد کی شرکت سے کچھ حد تک اتحاد کی تصویر ضرور بنتی نظرآئی ،البتہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک بارپھر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی تقریب کا بائیکاٹ دیکھنے کو ملا ،حج کے بعد یہ دوسری بڑی اور اہم تقریب اسٹیٹ حج کمیٹی کے بینر تلے چیئرپرسن کوثر جہاں کی قیادت میں منعقد کی گئی لیکن عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر اسٹیٹ حج کمیٹی کی تقریب سے دوری بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سےاس بار بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مجموعی اتحاد کی تصویر نہیں بن پائی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…