Suchana Seth sent Police Custody by Court: چار سال کے بیٹے کے قتل کرنے کے معاملے میں اے آئی کمپنی کی 39 سالہ سی ای او(CEO) سوچنا سیٹھ کو عدالت نے منگل (9 جنوری) کو 6 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سوچنا سیٹھ کوگوا میں واقع ماپوسا کے جے ایم ایف سی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
شمالی گوا کے ایس پی ندھی ولسن نے کہا، ’’ایک خاتون نے ہوٹل اسٹاف سے بنگلورو کے لئے ٹیکسی کا انتظام کرنے کو کہا۔ چیک آؤٹ کے بعد جب ہوٹل اسٹاف کمرے کی صفائی کرنے گیا تو انہیں لال رنگ کے دھبے نظرآئے۔ اسے دیکھ کرانہیں لگا کہ یہ خون ہے۔ اسٹاف نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ہوٹل پہنچی اورڈرائیورکے ذریعہ خاتون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔‘‘
ایس پی ندھی ولسن نے مزید کہا کہ ’’پولیس نے خاتون سے اس کے بیٹے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ بچہ اپنے ایک دوست کے یہاں رہ رہا ہے۔ خاتون کا دیا گیا گھر کا پتہ فرضی نکلا۔ ڈرائیورکو کارکوپولیس اسٹیشن لے جانے کے لئے کہاگیا۔ خاتون کے سامان کی جانچ کرنے پرپولیس کو بچے کی لاش ملی۔ ایف آئی آر درج کرکے خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ دراصل، لنکڈ ان پرسوچنا سیٹھ کے پیج کے مطابق، وہ اسٹارٹ اپ کمپنی ’مائنڈ فل اے آئی لیب‘ کی سی ای او ہیں۔
پولیس نے کیا کہا؟
کلنگٹ پولیس تھانے کے سپرنٹنڈنٹ پریش نائک نے بتایا کہ ملزم خاتون 6 جنوری کو اپنے بیٹے کے ساتھ شمالی گوا کے کینڈولم میں ایک کرایے کے فلیٹ میں پہنچی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن وہاں رہنے کے بعد، اس نے فلیٹ کے ملازمین کو کہا کہ اسے کچھ کام کے لئے بنگلورو جانا ہے۔ اس نے انہیں ٹیکسی کا انتظام کرنے کے لئے بھی کہا۔ پریش نائک نے کہا، ’’ملازمین نے خاتون سے کہا کہ وہ بنگلورو کے لئے فلائٹ لے سکتی ہیں کیونکہ ٹیکسی سے جانا مہنگا رہے گا۔‘‘
سوچنا سیٹھ نے زوردے کرکہا ’’وہ ٹیکسی سے ہی جائے گی۔ 8 جنوری کو ایک ٹیکسی کا انتظام ہونے کے بعد وہ صبح صبح بنگلورو کے لئے نکل گئی۔ بعد میں جب ملازمین اس کمرے کی صفائی کرنے کے لئے گئے، جہاں وہ رکی ہوئی تھی توانہٰں تولیئے پرخون کے دھبے ملے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’اس بارے میں فوراً کلنگٹ پولیس کو مطلع کیا اورایک ٹیم موقع پرپہنچ گئی تھی۔‘‘ ایس پی نائک نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے بیگ کی تلاشی لی تواس میں انہیں بچے کی لاش ملی۔
-بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…