قومی

PM Modi taking everything personally: ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تنازع پر ملکارجن کھرگے کا بیان،پی ایم مودی ایموشنل فوبیا پیدا کرتے ہیں

ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تنازع آج بھی جاری ہے۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایموشنل فوبیا پیدا کرتے ہیں۔ملکارجن کھرگے نے کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی ہر چیز کو ذاتی طور پر لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئے۔ ہمیں وقت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ مودی ایموشنل فوبیا پیدا کرتے ہیں۔درحقیقت مالشا شریف، مریم شیونا اور عبداللہ محزوم مجید، جو مالدیپ کی وزارت یوتھ میں نائب وزیر تھے،انہوں نے پی ایم مودی کے لکشدیپ کے دورے پر تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد مالدیپ کی حکومت نے تینوں کے بیانات سے خود کو دور کرتے ہوئے انہیں وزارت کے عہدے سے معطل کر دیا۔

مالشا شریف، مریم شیونا اور عبداللہ محزوم مجید نے لکشدیپ کے دورے کے بعد پی ایم مودی کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مالدیپ کے متبادل سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “مالدیپ کی حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ملکی رہنماؤں اور اعلیٰ عہدوں کے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے تضحیک آمیز تبصروں سے آگاہ ہے۔ یہ خیالات ذاتی ہیں اور حکومت مالدیپ کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

ہندوستان نے پیر (8 جنوری) کو مالدیپ کے سفیر کو طلب کیا اور پی ایم مودی کے خلاف کیے گئے تبصروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ مالدیپ کی حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر منو محور کو بتایا کہ پی ایم مودی کے خلاف تبصرے حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔پی ایم مودی نے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کیلئے لکشدیپ کا دورہ کیاتھا۔اس دوران انہوں نے سیاحتی مقامات کا لطف بھی اٹھایا تھا ،اسناکلنگ بھی کی تھی اور کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے  لکشدیپ کی خوبصورتی کی جم کرتعریف کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago