سیاست

UP IPS Transfer: یوپی میں بڑے انتظامی ردوبدل، 6 آئی پی ایس افسران کے تبادلے

9 جنوری کو ایک بڑے انتظامی ردوبدل میں اتر پردیش حکومت نے 6 آئی پی ایس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آگرہ کے پولس کمشنر ڈاکٹر پریتندر سنگھ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جے رویندر گوڑ آگرہ کے نئے پولیس کمشنربنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر پریتندر سنگھ کو ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے رہنے والے ڈاکٹر پریتندر سنگھ 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ اس  سے پہلے آگرہ میں اے ایس پی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چندر پرکاش آئی جی انٹیلی جنس لکھنؤ بنے ہیں ۔ پریم کمار گوتم کو آئی جی رینج پریاگ راج، سریش کلکرنی کو ڈی آئی جی رینج گورکھپور اور شیوہری مینا کو ایڈیشنل پولیس کمشنر نوئیڈا مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ  4 جنوری کو بھی اتر پردیش میں بڑا ردوبدل ہوا تھا۔ جس میں 11 ضلع پولیس سربراہوں سمیت 18 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا۔

4 دن پہلے بھی بڑا ردوبدل ہوا تھا

یوپی میں 4 جنوری کو کیے گئے تبادلوں میں آئی پی ایس سنجیو سمن کو علی گڑھ کا ایس ایس پی بنایا گیا تھا۔ جی آر پی لکھنؤ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) دیو رنجن ورما کو بلیا کا نیا ایس پی بنایا گیا۔جب کہ بلیا کے ایس پی ایس  آنند کو ترقی دی گئی، اب وہ نئے ڈی آئی جی ایس ٹی ایف ہیں۔ ایس پی ابھیشیک سنگھ کو مظفر نگر کا ایس پی، ایس ایس پی علی گڑھ کالاندھی نیتھانی کو جھانسی رینج کا نیا ڈی آئی جی بنایا گیا ہے۔

ان افسران کا تبادلہ کر دیا گیا

ان کے علاوہ ایس پی ورندا شکلا کو بہرائچ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر ایس پی ،لاء اینڈ آرڈر ، ارون کمار سنگھ کو چترکوٹ، بہرائچ کے ایس پی پرشانت کمار کو لکھنؤ، ڈی سی پی سنٹرل زون لکھنؤ، اپرنا رجت کوشک کو کاس گنج، ایس پی سوربھ دکشت کو کاس گنج بھیج میں بھیجا گیا  تھا۔ایس پی ابھیشیک اگروال کو رائے بریلی، ایس پی آلوک پریادرشی کو بدایون، ایس پی  کو ترقی  دے کر  وارانستی رینج کا ڈی آئی جی، ایس پی پراچی کا سدھارتھ نگر تبادلہ کردیا گیا ہے

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

11 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

40 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago