قومی

Shiromani Akali Dal: شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے قافلے پر پتھراؤ

 Shiromani Akali Dal: شرومنی اکالی دل کے چیف سکھبیر سنگھ بادل کے قافلے پر ہفتہ کے  روز حملہ ہوا ہے۔ حملہ کرنے والوں  نے ان کے قافلے کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے

پنجاب کے فرید کوٹ ضلع میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے قافلے کو روکنے کی کوشش کرنے والے لوگوں اور پارٹی کارکنوں کے درمیان پتھراؤاور مارپیٹ ہوئی۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ یہ گروپ بادل کے قافلے کو کیوں روکنا چاہتا تھا، پولیس نے ہفتہ کو بتایا۔ پولیس نے بتایا کہ بادل کے پاس ‘زیڈ پلس ‘ سیکورٹی ہے، وہ دیپ سنگھ والا گاؤں میں سرپنچ کے رشتہ دار کی موت پر تعزیت کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کا قافلہ گاؤں سے نکل رہا تھا تو ‘بھارت نوجوان سبھا’ نامی ایک گروپ سے ہمدری  کرنے والے کچھ گاؤں والوں نے کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ اکالی کارکنوں نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایس اے ڈی کے کارکنوں سے مار پیٹ

ایس اے ڈی کے حامیوں اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے درمیان مار پیٹ بھی ہوئی۔ وہاں موجود دیگر لوگوں نے کسی طرح دونوں گروپوں کو الگ کیا۔ جس کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں کسی گروپ کی جانب سے پولیس کو کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ  سامنے آیا ہے کہ پولیس کو پہلے ہی اس بات کا اشارہ مل گیا تھا کہ کچھ لوگ احتجاج کر سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا ان کے ساتھیوں نے قافلے پر پتھراؤ کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gallantry Awards: دس کیرتی، 26 شوریہ چکر… صدر نے بہادر سپاہیوں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا، جانئے کس کو کیا ملا

ہر سال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی…

6 mins ago

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

1 hour ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

2 hours ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

2 hours ago

PAK vs WI CHAMPS: شاہد آفریدی کی گیندبازی اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی…

2 hours ago

Second World War Bomb:بنگال میں عرصہ دراز بعد دوسری جنگ عظیم کا بم ملا، ممتا بنرجی نے خود ٹویٹ کی بم کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی…

3 hours ago