قومی

G20 Summit in New Delhi: سو سے زہادہ ٹرینیں منسوخ، 100 روٹس تبدیل، ریلوے نے جی۔20 کے تعلق سے نیا شیڈول کیا جاری، دہلی میں سیکورٹی انتظامات سخت

Indian Railway: ملک کے دارالحکومت میں ہونے والے  جی۔20 سربراہی اجلاس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دہلی کو دلہن کی طرح سجانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی سخت کی جا رہی ہے۔ زمین سے آسمان تک نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں ریلوے نے بھی بڑا اعلان کر دیا ہے۔ دہلی ریلوے اسٹیشن سے ملک کے کونے کونے جانے والی تقریباً 300 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے یا ان کے روٹس کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

8 سے 10 ستمبر تک ہوگا جی 20 سربراہی اجلاس

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران کئی ممالک کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ جی 20 سربراہی اجلاس 8 سے 10 ستمبر 2023 کو دہلی میں ہو رہا ہے۔ اس دوران دہلی میں دکانیں، بازار، کاروبار اور سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے باہر سے آنے والی بھاری گاڑیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

200 ٹرینیں منسوخ، 100 روٹس تبدیل

اب ریلوے نے سیکورٹی کے پیش نظر 200 ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں ٹرینیں ہیں جن کے روٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔ جس کی جانکاری محکمہ ریلوے نے دی ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے باعث 300 ٹرینیں متاثر ہوں گی۔ جس میں 200 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایسے میں اگر آپ دہلی سے ٹرین کے ذریعے دہلی کے آس پاس کے دیگر مقامات پر جانا چاہتے ہیں تو پہلے فہرست چیک کر لیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ اپنے مفادات کے لیے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو پنپنے دے رہی ہے

الرٹ موڈ میں دہلی پولیس

اس سے پہلے دہلی پولیس نے سیکورٹی کے تعلق سے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ جس میں دہلی میں ڈرون، غبارے اور چیزوں کے اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دہلی جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago