قومی

اسٹاک مارکیٹ گرا، سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹا، نفٹی 18,200 سے نیچے

نئی دہلی، 21 نومبر (بھارت ایکسپریس): ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ آج یعنی 21 نومبر کو ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن میں گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ آج صبح اہم بینچ مارک انڈیکس  نے سینسیکس 207 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 61456 پر کاروبار شروع کیا، جب کہ نفٹی 62 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 18,246 پر کھلا۔ تاہم، کاروبار شروع ہونے کے فوراً بعد ہی سینسیکس-نفٹی میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد سینسیکس 463.1 پوائنٹس گر کر 61200.38 پر پہنچ گیا۔ وہیں، نفٹی 129.25 پوائنٹس گر کر 18178.40 پر آگیا۔ آج ابتدائی کاروبار کے دوران تقریباً 1074 شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 974 شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جبکہ 146 اسٹاکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

او این جی سی، ایم اینڈ ایم، ٹیک مہندرا، نیسلے انڈیا اور بجاج فائنانس کو ابتدائی تجارت میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ دوسری جانب آج سرمایہ کاروں کا رجحان ٹاٹا اسٹیل، آئشر موٹرز، سیپلا، بھارتی ایئرٹیل اور بی پی سی ایل جیسی کمپنیوں کے شیئرز میں دیکھا گیا، جس کی وجہ سے ان کمپنیوں کے شیئرز آج کے ٹاپ گینرز میں شامل ہوئے۔

اگر ہم دیگر ایشیائی منڈیوں کی بات کریں تو سول، ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس سرخ نشان پر ٹریڈ کر رہی تھیں۔ ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (FPIs) نے جمعہ کو خالص بنیاد پر 751.20 کروڑ روپے کے ہندوستانی شیئرز  فروخت کیے۔ پچھلے ہفتے، بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسیکس 131.56 پوائنٹس یا 0.21 فیصد کے نقصان کے ساتھ بند ہوا تھا۔

وہیں، پچھلے ہفتے، ریلائنس انڈسٹریز اور ہندوستان یونی لیور (HUL) کو چھوڑ کر، سینسیکس کی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے 8 کے مارکیٹ کیپ (M-Cap) نے مجموعی طور پر 42,173.42 کروڑ روپے کا اضافہ درج ہوا ہے۔ جس میں ICICI بینک، Infosys اور Tata Consultancy Services  (TCS) سب سے زیادہ فائدہ میں رہے۔ جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور ایچ ڈی ایف سی بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ کیپ 9,706.86 کروڑ روپے بڑھ کر 6,41,898.91 کروڑ روپے ہوگئی۔ وہیں، انفوسس کی مارکیٹ کیپ 9,614.89 کروڑ روپے بڑھ کر 6,70,264.99 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ ٹی سی ایس کا مارکیٹ کیپ 9,403.76 کروڑ روپے بڑھ کر 12,22,781.79 کروڑ روپے اور اڈانی انٹرپرائزز کا 1,271.1 کروڑ روپے بڑھ کر 4,58,263.35 کروڑ روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ Bharti Airtel کی مارکیٹ کیپ میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 5,869.21 کروڑ روپے بڑھ کر 4,65,642.49 کروڑ روپے ہو گیا۔ HDFC بینک کی مارکیٹ کیپ 1,508.95 کروڑ روپے بڑھ کر 8,99,489.20 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے بارے میں بات کریں تو، اس کی مارکیٹ کیپ 1,383.32 کروڑ روپے بڑھ کر 5,37,841.73 کروڑ روپے ہوگئی۔

دوسری طرف، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) کی مارکیٹ کیپ 22,866.5 کروڑ روپے کم ہو کر 17,57,339.72 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ وہیں، ہندوستان یونی لیور (HUL) کی مارکیٹ کیپ میں گزشتہ ہفتے 4,757.92 کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور یہ گھٹ کر 5,83,462.25 کروڑ روپے رہ گیا تھا۔

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

24 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago