قومی

فائننس منسٹر سیتا رمن کی قبل از بجٹ مشاورت شروع

بھارت ایکسپریس /مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج  سے مختلف اسٹیک ہولڈر گروپس کے ساتھ پری بجٹ مشاورت شروع کریں گی۔ پیر کو وہ صنعت کے کپتانوں اور ماہرین سے دو گروپوں میں انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی پر مشاورت کریں گی۔

22 نومبر کو سیتا رمن زراعت اور زرعی پروسیسنگ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔

بعد ازاں وہ کیپٹل مارکیٹ اور مالیاتی شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔

سروس، کاروباری اور سماجی شعبوں کے نمائندے 24 نومبر کو ان سے ملاقات کریں گے تاکہ مرکزی بجٹ 2023-24 کے سیکٹرل مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

28 نومبر کو سیتا رمن ٹریڈ یونینوں اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ماہرین اقتصادیات سے بھی ملاقات کریں گی۔

امکان ہے کہ وزیر خزانہ 2023-24 کا بجٹ یکم فروری 2023 کو پیش کرینگی۔

Bharat Express

Recent Posts

Talat Aziz: طلعت عزیز: ایک واقعے نے کرکٹ کا جنون ختم کر دیا، دنیا کو مل گیا ایک شاندار غزل گائیک

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…

10 hours ago

SAFF Championship: سیف چیمپئن شپ: بھارت نے مالدیپ کو 1-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…

10 hours ago