قومی

Awdhesh Prasad on Yogi Adityanath: سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ملکی پور میں دیا چیلنج، کیا بڑا دعوی

اتر پردیش میں دس سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں ہرگزتے ایام کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا کی ملکی پور سیٹ کو بی جے پی کے وقار کا سوال بنا دیا ہے، ایسے میں وہ یہ سیٹ جیت کر لوک سبھا کی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں، لیکن ایودھیا  کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے سی ایم یوگی کے تعلق سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ .

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  نے ایودھیا کی ملکی پور سیٹ اور امبیڈکر نگر کی کٹہری سیٹ جیتنے کی ذمہ داری لی ہے۔ جس کے بعد وہ مسلسل مذکورہ حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا اور نوجوانوں میں تقرری نامہ بھی تقسیم کیا۔ ملکی پور میں جس طرح وزیر اعلی یوگی نے اپنی پوری طاقت لگائی ہے اس سے یہ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی اس سیٹ سے جیت سکتی ہے۔

سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے وزیر اعلی یوگی کے ملکی پور سیٹ کے دوروں کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروزیر اعلی یوگی یہاں سو دفعہ بھی آئیں تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ اودھیش پرساد نے کہا کہ پچھلی بار بھی وہ کئی بار یہ دیکھنے آئے تھے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے چار پانچ میٹنگیں کیں لیکن ہم جیت گئے۔ اس لیے ان کے آنے جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اودھیش پرساد نے دعویٰ کیا کہ جب بھی وزیر اعلی یوگی یہاں آتے ہیں۔ اس وقت ان کے ایک ہزار ووٹ کم ہوں گے اور سماج وادی پارٹی کے ووٹ بڑھیں گے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی جمع پونجی بچا لیتی ہے تو اسے دنیا میں ایک عجوبہ سمجھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدوار کھڑا نہیں کر پا رہی ہے اور سخت مقابلے کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے (پی ایم مودی) سخت مقابلہ دیکھا تھا اور کہا تھا کہ  ہم چار سو سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے ، تاہم نتیجہ عوام کے سامنےہے ۔اچھے دنوں کی شروعات کا جشن منائیں۔ اچھے دن آنے والے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ یوپی کی ملکی پور سیٹ اودھیش پرساد کے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد ہی خالی ہوئی ہے۔ ایس پی اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو اتارنے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں بی جے پی کی طرف سے ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Pager Blast in Lebanon: لبنان میں پیجر دھماکے بعد مسلم ممالک کے سربراہان ہوئے برہم ! اسرائیل کو دھمکی

مسلم اکثریتی ملک ترکی نے لبنان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔…

31 mins ago

Bollywood Fraud Case: اداکار دیپک تیجوری نے  اس فلم پروڈیوسر پر لگایا دھوکہ دہی کا الزام، درج کرایا مقدمہ

اداکار نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کھاکھر سے مارچ…

56 mins ago

PM Modi on Rahul Gandhi: وزیر اعظم مودی نے راہل گاندھی کو کہا وائرس ، کہا – وہ ہمارے دیوی دیوتاؤں کو نہیں مانتے بھگوان

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے سے قبل وزیر اعظم مودی نے کٹرا میں کہا کہ کانگریس…

1 hour ago

Why is a ‘break’ necessary amidst work?: کام کے درمیان کیوں ضروری ہے  بریک؟ تروتازہ محسوس کرنے کیلئے اپنائیں یہ طریقہ

بریک آپ کے سماجی تعلقات کے دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس…

1 hour ago

Amit Shah on Congress: ’ارادے بھی ایک اور ایجنڈا بھی…‘ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پرامت شاہ نے کانگریس کو گھیرا

 پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر وزیرداخلہ امت شاہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔…

2 hours ago