قومی

Akhilesh Yadav Reacts Over Om Prakash Rajbhar: ’جو ڈر جائے گا، وہ بھاگ جائے گا‘، یوپی وزیر کے ’ایس پی  ٹوٹے گی‘ دعوے پر اکھلیش یادو کا کرارا جواب

اتر پردیش کی سیاست میں ایک بار پھر بیان بازی کا دور شروع ہو گیا ہے اور اس بار نشانے پر سماجوادی پارٹی (سپا) ہے۔ یوپی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے بدھ کو یہ دعویٰ کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی کہ سماجوادی پارٹی میں بھی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی طرح بڑی پھوٹ پڑنے والی ہے۔ اس دعوے پر سپا سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

راج بھر نے کیا یہ دعویٰ

این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنچایتی راج اور اقلیتی بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اپنے دعوے کو ’سو فیصد درست‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے ایک فہرست تیار کرکے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سونپی ہے۔ راج بھر نے کہا، ’’میں نے امت شاہ اور رام گوپال یادو دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی ہے۔ جب دو دل ملتے ہیں تو الفاظ خاموش ہو جاتے ہیں، مگر بات چیت مکمل ہو جاتی ہے۔‘‘ ان کے مطابق اس مبینہ خفیہ خط میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل لیڈرؤں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے اور بدلے میں وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اکھلیش یادو کا پلٹ وار

راج بھر کے اس دعوے پر اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’’آخر یہ کہانی کب تک چلتی رہے گی؟‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری جماعتوں کو توڑنے کی سیاست کرتی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی کا یہی طریقہ کار ہے۔ وہ دوسری پارٹیوں کو توڑتی ہے۔ اس سے پہلے بھی ہمارے کئی ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی کو توڑا جا چکا ہے۔‘‘انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’جو لوگ ڈر جائیں گے، وہ پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے، لیکن ہمیں بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کے لیے صرف بہادر لوگوں کی ضرورت ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

36 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago