ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل نے افغانستان کے خلاف سنچری لگائی۔
شھبمن گل نے لکھنومیں کھیلے جا رہے بھارت بنام افغانستان دوسرے ونڈے میں شاندارسنچری لگائی۔ انہوں نے 77 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی، جو ان کے ونڈے کیریئرکی 9ویں اور بطورونڈے کپتان پہلی سنچری ہے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوورمیں ایشان کشن نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یشسوی جیسوال کے طورپرہندوستان کوپہلا جھٹکا دوسرے ہی اوورمیں لگا۔ یشسوی جیسوال نے 9 گیندیں کھیل کر4 رن بنائے۔ تیسرے نمبرپرآئے کپتان شبھمن گل نے روہت شرما کے ساتھ مل کردوسرے وکٹ کے لئے 87 رنوں کی شراکت کی۔
روہت شرما اپنی نصف سنچری سے محروم رہ گئے۔ 48 کے اسکورپر وہ راشد خان کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ 39 گیندوں میں کھیلی اس اننگ میں روہت شرما نے 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ روہت شرما کے کپتانی سے ہٹنے کے بعد اکتوبر، 2025 میں شبھمن گل کو ہندوستان کا فل ٹائم ونڈے کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ٹسٹ کے بھی کپتان ہیں۔ ٹیم انڈیا اگلے سال ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کی تیاری میں ہیں اور اس لئے شبھمن گل ٹی-20 ٹیم سے باہرہیں۔
شبھمن گل کی 9ویں وندڈے سنچری
بطورکپتان شبھمن گل کی یہ پہلی سنچری ہے، لیکن اس سے پہلے وہ بطورکھلاڑی اس فارمیٹ میں 8 سنچری لگا چکے تھے۔ اس طرح سے یہ ان کی 9ویں سنچری ہے۔ شبھمن گل اورایشان کشن نے تیسرے وکٹ کے لئے 224 رنوں کی شراکت کی۔ ایشان کشن 37ویں اوورمیں ننگولیا کھروٹے کی گیند پرکیچ آوٹ ہوئے۔ اس اوورکی شروعاتی 2 گیندوں پر وہ 2 چوکے لگا چکے تھے۔ ایشان کشن نے 79 گیندوں میں 7 چھکے اور9 چوکوں کی مدد سے 125 رن بنائے۔
بھارت کے لئے ونڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کپتان
ویریندرسہواگ ہندوستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا میں ونڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کپتان ہیں۔ انہوں نے 8 دسمبر، 2011 کو اندورمیں ویسٹ اندیز کے خلاف 219 رنوں کی تاریخی اننگ کھیلی تھی۔ اس میچ میں وہ کپتان تھے۔ ان کے علاوہ صرف روہت شرما ہیں، جنہوں نے ونڈے میں بطورکپتان ڈبل سنچری لگائی ہے۔ روہت شرما نے 13 دسمبر،2017 کو موہالی میں سری لنکا کے خلاف 208 رنوں کی اننگ کھیلی۔
بطورکپتان سنچری لگانے والے بلے باز
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کپتان کے طورپر ہندوستان کے کن کھلاڑیوں نے سنچری لگائی۔ ویریندرسہواگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رن بنائے۔ روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 208 رن بنائے۔ سچن تندولکر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 186 رن بنائے۔ کپل دیونے زمبابوے کے خلاف 175 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 160 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رن بنائے۔ افغانستان کے خلاف شبھمن گل نے بطورکپتان 154 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…