قومی

UP Lok Sabha Election 2024: نو سیٹوں پر پلوی پٹیل کے منصوبے سے پریشان ہیں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی؟ اپنا دل لیڈر کس سیٹ سے لڑیں گی انتخاب ؟

سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں یوپی کی لڑائی کافی دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم نیا مورچہ، پہلے ہی اتر پردیش کی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکا ہے اور اس نے اپنی پہلی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ اس دوران پی ڈی ایم نیا مورچہ کے عہدیداروں سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملک کی سیاست کے سب سے بڑے مرکز وارانسی میں 25 اپریل کو پی ڈی ایم نیا مورچہ کی قیادت میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جس میں اپنا دل (کامیروادی) لیڈر پلوی پٹیل اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور دیگر پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران بھی وارانسی میں موجود ہوں گے۔

25 اپریل کو پی ڈی ایم نیا مورچہ کے ذریعہ وارانسی میں پی ڈی ایم – پسماندہ دلت مسلم عام جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام دوپہر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں اپنا دل (اے) لیڈر پلوی پٹیل اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی موجود ہوں گے۔ یہ لیڈران صبح 9:00 بجے کے بعد وارانسی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنوں کی میٹنگ مسلسل جاری ہے۔ دوسری طرف پلوی پٹیل کی سیٹ کو لے کر حکمت عملی جاری ہے۔ وارانسی سیٹ پر بھی ان کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے، تاہم 21 اپریل کو پی ڈی ایم نیا مورچہ کی جانب سے دیگر امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جس میں پلوی پٹیل کی سیٹ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

پلوی پٹیل کی توجہ پوروانچل کی 9 سیٹوں پر

موصولہ اطلاعات کے مطابق پلوی پٹیل کی سیٹ اور دیگر سیٹوں کو لے کر پی ڈی ایم نیا مورچہ کی میٹنگ جاری ہے۔ پی ڈی ایم نیا مورچہ کے امیدواروں کی اگلی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ پلوی پٹیل،اپنا دل کیمراوادی کی سب سے سرکردہ لیڈر اور پی ڈی ایم نیا مورچہ کی قیادت کر رہی ہیں، پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی بھی تیار کر رہی ہیں۔ پوروانچل کی 9 سیٹوں پر پارٹی کی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں پرتاپ گڑھ، پھول پور، پریاگ راج، مرزا پور، سون بھدر، وارانسی، چندولی، مچھلی شہر اور جونپور کی لوک سبھا سیٹیں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

29 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

41 minutes ago