قومی

Delhi Liquor Policy Case: ضمانت کیلئے جیل میں مٹھائی اور آم کھارہے ہیں اروند کجریوال:ای ڈی نے عدالت میں دیا بیان

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی درخواست پر سماعت کے دوران ای ڈی نے راؤز ایونیو کورٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے گھر سے جان بوجھ کر میٹھا کھانا بھیجا جا رہا ہے تاکہ ان کا شوگر لیول بڑھ جائے۔ ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ ذہیب حسین نے عدالت میں کہا کہ اروند کجریوال کے گھر سے جان بوجھ کر ایسا کھانا آرہا ہے جس سے ان کا شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ‘انہیں جان بوجھ کر آلو، پوری، آم، مٹھائی اور دیگر میٹھی چیزیں گھر سے دی جا رہی ہیں تاکہ طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت ہو سکے، ہم نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔’

کجریوال کے وکیل نے کیا کہا؟

سی ایم اروند کجریوال کے وکیل ویویک جین نے ای ڈی کے وکیل کے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان میڈیا کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کجریوال کی فاسٹنگ شوگر 243 تھی، جو بہت زیادہ ہے۔ انہیں صرف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے۔عدالت نے اروند کجریوال کے وکلاء سے کہا کہ ہم جیل سے رپورٹ طلب کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں اروند کجریوال کا ڈائٹ چارٹ فراہم کریں۔ ای ڈی نے کہا کہ آپ جیل کے ڈی جی سے رپورٹ مانگ سکتے ہیں۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 19 اپریل کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔

درخواست کیا تھی؟

دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی شوگر لیول کی باقاعدہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی راؤز ایونیو کورٹ میں دائر کی گئی۔ کجریوال کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کی شوگر لیول میں مسلسل اتار چڑھاؤ آ رہا ہے اور انہیں گرفتاری سے قبل ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر سے ہفتے میں تین دن ورچوئل مشاورت کی اجازت ہونی چاہیے۔ درخواست میں کجریوال کے وکیل نے کہا کہ ای ڈی کی حراست کے دوران کجریوال کے بلڈ شوگر کی سطح 46 تک پہنچ گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

51 minutes ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago