قومی

South Korean special envoys meet PM Modi: جنوبی کوریا کے خصوصی سفیروں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات، اختراع، دفاع اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں شراکت داری پر زور

جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم کم بوکیوم کی قیادت میں آئے ہوئے جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفیروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی کلیدی شراکت داری کے 10 سال مکمل ہونے کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ کورین صدر جِم یُنگ لی کے ساتھ اپنی خوشگوار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان، جمہوریہ کوریا کے ساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جن میں اختراع (innovation)، دفاع، جہاز سازی (shipbuilding) اور ہنر مندانہ نقل و حرکت (skilled mobility) شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’جناب کم بو کیوم کے زیر قیادت جمہوریہ کوریا کے خصوصی سفیروں پر مشتمل وفد سے مل کر خوشی ہوئی۔ گذشتہ ماہ صدر جے میونگ لی کے ساتھ اپنی مثبت ملاقات کو یاد کیا۔‘‘

انھوں نے  مزید لکھا کہ ’’ہندوستان-جمہوریہ کوریا کے مابین خصوصی کلیدی شراکت داری، جس کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں، اختراع اور دفاع سے جہاز سازی اور ہنر مندانہ نقل و حرکت جیسے شعبوں تک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ دونوں جمہوریتوں کے مابین قریبی اشتراک انڈیا– پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی میں تعاون دیتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی سے جمہوریہ کوریا ، جسے جنوبی کوریا، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے خصوصی سفیروں کی یہ ملاقات نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے، بلکہ انڈیا-پیسیفک خطے میں امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے اور ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گزشتہ دہائی میں بڑھتی ہوئی قربت، اقتصادی، تکنیکی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ ترقی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mamata Banerjee To Rahul Gandhi: ممتا بنرجی کے رابطے میں راہل گاندھی، انڈیا اتحاد پر کلیان بنرجی کا بڑا دعویٰ

ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…

6 minutes ago

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

2 hours ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

10 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

10 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

11 hours ago