جموں و کشمیر کانگریس یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے تحت جموں، کشمیر اور دہلی میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید کرہ نے بتایا کہ پارٹی 19 جولائی کو کشمیر اور 20 جولائی کو جموں میں احتجاج کرے گی، جس کے بعد 21 جولائی کو دہلی میں پارلیمنٹ کے سامنے علامتی طور پر گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم انڈیا بلاک کے 233 ارکان کی حمایت سے چلائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے جموں و کشمیر کے عوام مسلسل اس مطالبے کو اٹھا رہے ہیں، جو ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی، تاکہ وہاں کے لوگوں کے ثقافتی، ترقیاتی اور سیاسی حقوق کی حفاظت ہو۔
طارق حمید کرہ کی سربراہی میں کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں عوامی سطح پر ’ہماری ریاست، ہمارا حق‘ مہم کو مزید تیز کرے گی۔ پارٹی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کی کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں، بشمول سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں دیے گئے بیانات، کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ احتجاج کا آغاز 19 جولائی کو سری نگر میں راج بھون کی طرف مارچ سے ہوگا، اس کے بعد 20 جولائی کو جموں میں، اور آخر میں 21 جولائی کو دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا جائے گا، جس کی قیادت کرہ خود کریں گے۔اس کے بعد پارلیمنٹ کے قریب احتجاج کیا جاسکتا ہے۔حالانکہ راہل گاندھی اس احتجاج میں شامل ہوں گے یا نہیں اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…