بھارت ایکسپریس۔
اوڈیشہ میں آسمانی قہرلوگوں پر ٹوٹ پڑا ہے۔ یہاں ہفتہ کی شام دو گھنٹوں کے اندرتقریباً 61 ہزار بارآسمانی بجلی گری ہے۔ اس حادثے میں 12 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 14 شخص زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، راجدھانی بھونیشور میں سب سے زیادہ بجلی گری ہے۔ آئی ایم ڈی نے ریاست میں 7 ستمبر تک موسم خراب رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اوڈیشہ میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک ہفتے کے آخرتک ریاست کے بیشتراضلاع میں بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ ریاست کی راجدھانی بھونیشورمیں دوپہرکے بعد سے ہی بھاری بارش ہوتی رہی۔ اس دوران بھونیشورکے اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں آسمانی بجلی گری۔ اوڈیشہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق، شام 5.30 بجے تک ریاست میں 61 ہزارسے زیادہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔
اسپیشل کمشنر نے بتایا، آسمانی بجلی گرنے کے حادثے میں مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق، جب مانسون معمول کے مطابق لوٹتا ہے تو سب سے زیادہ آسمانی بجلی گرنے کے حادثات پیش آتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مرنے والوں میں کھردا ضلع سے 4، بولانگیر سے 2، بودھ، انگل، گجپتی، پوری اور ڈھینکنال سے ایک ایک شخص کی جان گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں 8 مویشیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…
ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…
پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…