لوک سبھا کی کارروائی کو مزید6 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو یہ جانکاری دی ہے۔ اوم برلا نے کہا کہ اب ایوان کی کارروائی کا اردو،سنسکرت اور میتھلی سمیت چھ مزید زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایوان کی کارروائی کا انگریزی اور ہندی کے علاوہ 10 علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا تھا۔اب کل 16 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ایوان کی کارروائی کا بیک وقت تمام 22 تسلیم شدہ زبانوں میں ترجمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے دستیاب ہوتے ہی اس کو یقینی بنایا جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہاکہ اب ایوان کی کارروائی کا ترجمہ بوڈو، ڈوگری، میتھلی، منی پوری، سنسکرت اور اردو میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ دنیا کا واحد قانون ساز ادارہ ہے جہاں کارروائی کا ایک ساتھ کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایم کے ایم پی نے سنسکرت پر اعتراض کیا
ڈی ایم کے ایم پی دیاندھی مارن نے کارروائی کو سنسکرت زبان میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر اعتراض کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں صرف 73 ہزار لوگ سنسکرت بولتے ہیں، پھر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔ برلا نے ان کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آپ کس ملک میں رہ رہے ہیں؟ ہندوستان کی اصل زبان سنسکرت رہی ہے۔ آپ نے سنسکرت پر اعتراض کیوں کیا؟ ہم تمام 22 زبانوں میں ترجمہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
بھوجپوری کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ
اس کے علاوہ بھوجپوری زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی لوک سبھا میں کیا گیا۔ ایوان میں زیرو آور کے دوران اتر پردیش کے سلیم پور سے ایس پی ممبرپارلیمنٹ راماشنکر راج بھر نے کہا کہ بھوجپوری زبان دنیا کے آٹھ ممالک میں بولی جاتی ہے اور پوروانچل کے ہر گھر میں بولی جانے والی زبان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…