شری وجے پورم (انڈمان و نکوبار): انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما کی قیادت میں انتظامیہ کی فلاحی اسکیموں کا براہِ راست فائدہ سماج کے آخری طبقے سے تعلق رکھنے والے قبائلی خاندانوں تک پہنچ رہا ہے۔ دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یومِ پیدائش اور ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ (قبائلی یوم فخر) کے پون موقع پر اتوار، 15 نومبر 2026 کو شری وجے پورم کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز پر لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے بھگوان برسا منڈا کی تصویر پر پھول چڑھائے اور چراغ روشن کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
’15 برس کی عمر میں انگریزوں سے مقابلہ کرنے والے برسا منڈا حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر تھے‘
بھگوان برسا منڈا کی بے مثال جرأت اور حب الوطنی کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ محض 15 برس کی کم عمری میں انہوں نے انگریز حکومت کے خلاف بغاوت کا بگل بجا دیا تھا۔ وہ حقیقی معنوں میں ملک کے عظیم عوامی لیڈر تھے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’پی ایم جن من‘ (PM-JANMAN) اور ’جن جاتی جن دھن کیندر‘ جیسی اسکیموں کے ذریعے قبائلی برادری کی بنیادی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈمان و نکوبار کے قبائلی بچے تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور سرکاری خدمات میں بھی ان کی شمولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
آیوشمان کارڈ کی تقسیم اور ثقافتی پروگراموں نے دل جیت لیے
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے قبائلی مستفیدین میں ’آیوشمان بھارت کارڈ‘ تقسیم کیے۔ ان کارڈز کے ذریعے مستحقین کو 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تعلیم اور مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قبائلی بچوں اور برادری کی ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں قبائلی فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے روایتی لوک رقص اور موسیقی نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بشنو پدا رے، چیف سکریٹری گیانیش بھارتی سمیت کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے قبائلی یوم فخر کے موقع…
’ سوشل میڈیا ، ایمان ، اخلاقیات اور ذمہ داری ‘ کے موضوع پر جماعت…
منیئر تھانہ علاقے کے مڈیاری گاؤں میں پیش آیا واقعہ، اہل خانہ نے ڈی جے…
دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…
اجین سے ایودھیا تک نکالی جا رہی پیدل یاترا کے 22ویں دن دگ وجے سنگھ…
بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…