-بھارت ایکسپریس
جھارکھنڈ کے جمشید پورسے نئے سال کے پہلے دن ہی بری خبرسامنے آئی ہے۔ ایک خطرناک سڑک حادثے میں 6 دوستوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ بشٹوپورتھانہ علاقے کے سرکٹ ہاؤس علاقے میں گول چکر کے پاس ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک تیزرفتارکارپہلے ڈیوائیڈرسے ٹکرائی اورپھرپیڑسے ٹکراکرپلٹ گئی۔ اس حادثہ میں کارمیں سوار6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ ٹکراتنی زبردست تھی کہ اس کی آواز کافی دور تک گئی اوراسے سن کرپاس کے لوگ گھرسے باہر نکلے۔
جائے حادثہ پر چلی گئی 6 افراد کی جان
مقامی لوگوں نے اس حادثہ کی جانکاری پولیس کو دی، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ اب پولیس یہ پتہ لگانے میں مصروف ہوگئی ہے کہ مہلوک نوجوان پارٹی منانے کہاں گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے سال کا جشن مناکر ہوٹل سے لوٹتے وقت یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کار میں بیٹھے سبھی نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھے۔ دوسری جانب صبح ہوتے ہی لوگوں کی جائے حادثہ پر بھیڑ لگ گئی۔ لاش کو کرین کے ذریعہ تباہ کار سے باہر نکالا گیا۔ سبھی 6 مہلوک آرآئی ٹی تھانہ علاقے کے کلپتانگ کے رہنے والے تھے۔
وہیں اس حادثہ میں زخمی ہوئے روی شنکرکے والد سنیل جھا نے بتایا کہ اس حادثے میں 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی، لیکن ان کا بیٹا ٹھیک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس گاڑی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے، اس میں کل 8 لوگ سوار تھے۔ اس میں سے 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو نوجوانوں کی جان بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی نوجوان بابا آشرم علاقے کے رہنے والے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…