قومی

Shivraj Singh Chouhan Resigns: استعفیٰ دے کر جذباتی ہوئے شیو راج سنگھ چوہان، ‘میں 6 بار ایم ایل اے…’

Shivraj Singh Chouhan Resigns: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ، مرکزی وزیراور بدھنی سے رکن اسمبلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیرکے روز بدھنی اسمبلی سیٹ سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس دوران شیوراج سنگھ چوہان کافی جذباتی ہوگئے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ”آج میں بہت جذباتی ہوں۔ میں نے مدھیہ پردیش اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ میں بدھنی سے رکن اسمبلی تھا اوربدھنی اسمبلی حلقہ کی عوام میرے رگ رگ میں بستی ہے، میری ہرسانس میں بستی ہے۔ میں نے بدھنی سے ہی اپنی عوامی زندگی کی شروعات کی تھی۔ بچپن سے ہی تحریک چلائی اورپھرعوام کا پیارمسلسل ملتا چلا گیا۔”

انہوں نے کہا، ”اسی مدھوبنی اسمبلی حلقہ سے میں 6 باررکن اسمبلی رہا، لوک سبھا کے الیکشن میں بھی 6 باراسی عوام نے زبردست اکثریت سے مجھے جتایا۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں میں نے ریکارڈ ایک لاکھ 5 ہزار ووٹوں سے جیتا تھا اور ابھی لوک سبھا میں اسی عوام نے مجھے جتایا۔ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا، ”بدھنی کی عوام کی خدمت میں نے پورے دل سے کی ہے، کیونکہ عوام کی خدمت ہی میرے لئے خدا کی عبادت ہے اوراس عوام نے بھی مجھے بھرپورپیار دیا ہے، آشیرواد دیا ہے۔ عوام کے اس پیار پر میری پوری زندگی قربان ہے اوراپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ میں عوام کی خدمت میں لگا رہوں گا۔ اپنے دل سے محبوب عوام کا بہت بہت شکریہ۔”

بی جے پی اعلیٰ کمان نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ودیشا سیٹ سے امیدواربنایا تھا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ودیشا سے ریکارڈ 8 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ یہ ان کی ریاست کی دوسری سب سے بڑی جیت مانی جا رہی ہے۔ پہلے نمبر پراندور کے شنکرلالوانی رہے۔ انہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ اس سیٹ پرکانگریس امیدوار نے اپنا نام واپس لے لیا تھا، جس کے بعد سے کوئی دوسرا امیدوارنہیں تھا۔ کانگریس نے نوٹا کے لئے تحریک چلائی، جس کے بعد اس سیٹ پر نوٹا کو لاکھوں ووٹ ملے۔

  بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago