بھارت ایکسپریس۔
Rahul Gandhi Message To Wayanad People: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن 2024 میں کیرلا کی وائناڈ اوراترپردیش کی رائے بریلی سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں ہی جگہ سے انہیں جیت ملی۔ اب انہوں نے یوپی کی رائے بریلی سیٹ کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وائناڈ سیٹ چھوڑ دی ہے۔ ایسے میں راہل گاندھی نے کہا کہ اس کا فیصلہ کرنا بے حد ہی مشکل تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائناڈ سے ان کی بہن پرینکا گاندھی الیکشن لڑیں گی اور وہ آتے جاتے رہیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا، “رائے بریلی اوروائناڈ کی عوام سے میرا دل سے لگاو ہے۔ میرے لئے فیصلہ کرنا بے حد ہی مشکل تھا۔ پرینکا گاندھی اب وائناڈ سے الیکشن لڑیں گی، لیکن میں بھی وہاں پر جاتا رہوں گا۔ جو وعدے ہم نے وائناڈ کے لئے کئے تھے، ان کو ہم پورا کریں گے۔ رائے بریلی سے میرا دل کا رشتہ ہے۔ وائناڈ کے لوگ سوچ سکتے ہیں کہ ان کے پاس پسند کے 2 اراکین ہیں، ایک میری بہن ہیں اور دوسرا میں ہوں۔ وائناڈ کے لوگوں کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، میں وائناڈ کے ہرایک شخص سے پیار کرتا ہوں۔”
راہل گاندھی نے کیوں چھوڑی وائناڈ سیٹ؟
راہل گاندھی نے کہا، “میرا وائناڈ اور رائے بریلی سے جذباتی لگاو ہے۔ میں گزشتہ 5 سالوں سے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ تھا۔ میں لوگوں کو ان کے پیاراور حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرینکا گاندھی واڈرا وائناڈ سے الیکشن لڑیں گی، لیکن میں بھی وقت وقت پر وائناڈ کا دورہ کروں گا۔ رائے بریلی سے میرا پرانا رشتہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے پھر سے ان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، لیکن یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔”
پرینکا گاندھی نے کیا کہا؟
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، “میں وائناڈ کی نمائندگی کرنے کا اہل ہونے کے لئے بہت خوش ہوں اور میں انہیں ان کی (راہل گاندھی) عدم موجودگی محسوس نہیں ہونے دوں گی۔ میں سخت محنت کروں گی اور سبھی کو خوش کرنے اور ایک اچھا نمائندہ بننے کی پوری کوشش کروں گی۔ رائے بریلی اور امیٹھی سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے اور اسے توڑا نہیں جاسکتا۔ میں رائے بریلی میں اپنے بھائی کی بھی مدد کروں گی۔ ہم دونوں رائے بریلی اور وائناڈ میں موجود رہیں گے۔”
بھارت ایکسپریس۔
بہار پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے ہنگامے اور مظاہرے کے بعد پرشانت کشور کے…
دہلی ہائی کورٹ نے POCSO کیس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بری کر…
فوج نے لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے قریب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب…
گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج…
پٹنہ میں اجازت نہ ملنے کے باوجود بی پی ایس سی کے امیدوار آج (29…
ایس پی کا وفد پیر کو سنبھل تشدد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات…