لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد شیو سینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے ان کی سیٹیں 2019 کے مقابلے کم ہوگئی ہیں تو وہیں اب ان کے دو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے این ڈی اے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ شیو سینا شندے گروپ نے اس کا دعویٰ کیا ہے۔
شیوسینا شندے گروپ کے لیڈراور نومنتخب رکن پارلیمنٹ نریش مہسکے نے کہا ہے کہ شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) سے منتخب ہوکرآئے دو نئے اراکین پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ وہ این ڈی اے اورشیو سینا کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ شندے گروپ کا دعویٰ ہے کہ ادھو گروپ کے دو اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں اور 4 اراکین پارلیمنٹ لائن میں ہیں، جوجلد ہی شندے گروپ سے رابطہ کرنے والے ہیں۔
نریش مہسکے کے بیان سے یوبی ٹی گروپ میں ہنگامہ
نریش مہسکے کے اس بیان سے شیوسینا یوبی ٹی گروپ میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ فی الحال ادھوگروپ کا کوئی بھی لیڈراس پربات کرنے کو راضی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی پارٹی شیوسینا نے پارٹی میں ہوئی بغاوت کے بعد مہایتی کے ساتھ مل کرپہلی بارلوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ 15 سیٹوں پرالیکشن لڑنے والی ایکناتھ شندے کی شیو سینا کو کل 7 سیٹیں ملی ہیں جبکہ ادھو گروپ کی شیوسینا کے کھاتے میں 9 سیٹیں آئی ہیں۔
مہسکے سے پہلے شرساٹ نے کیا تھا دعویٰ
اس سے پہلے شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے شرساٹ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں شیوسینا (یوبی ٹی) کے کچھ لیڈران کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ شرساٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شیوسینا (یوبی ٹی) کے کچھ اہم لوگ 10 جون سے پہلے ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔ لوک سبھا الیکشن کے بعد شیوسینا (یوبی ٹی) کے کچھ لیڈران نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے 7-5 اراکین اسمبلی جلد ہی پالا بدل سکتے ہیں۔
مہاراشٹرمیں اس باراین ڈی اے کو بڑا جھٹکا
مہاراشٹرمیں اس باراین ڈی اے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس نے صرف 17 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں، انڈیا الائنس کو 30 سیٹیں ملی ہیں۔ ان میں کانگریس کو 13، شیوسینا یوبی ٹی کو 9، این سی پی شرد پوار کی 8 سیٹیں شامل ہیں۔ سال 2019 میں مہاراشٹر میں این ڈی اے نے کل 41 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس میں بی جے پی نے اکیلے 23 سیٹوں پرپرچم لہرایا تھا۔ وہیں ادھو گروپ کی شیوسینا کو 18 سیٹیں ملی تھیں۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…