اسپورٹس

T20 World Cup 2024: پاکستانی ٹیم میں اسٹار کھلاڑی کی ہوئی واپسی، کوچ نے دی بڑی جانکاری

T20 World Cup 2024 IND vs PAK:  ہندوستان-پاکستان کے درمیان اتوارکو ٹی-20 ورلڈ کپ کا ہائی پروفائل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ نیویارک کے ناساو اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے سے پہلے پاکستانی ٹیم کی ٹینشن میں اضافہ ہوا ہے۔ یو ایس اے کے خلاف ہار کے بعد پاکستانی ٹیم صدمے میں ہیں، لیکن اب اسے راحت کی سانس ملی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں طوفانی آل راونڈرکی انٹری ہوگئی ہے۔ دراصل، عماد وسیم چوٹ کے سبب پہلے مقابلے سے باہرہوگئے تھے۔ اب وہ ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے فٹ ہوگئے ہیں۔

عماد وسیم پوری طرح فٹ

پاکستان کے کوچ گیری کرسٹن نے ہفتہ کے روزتصدیق کی کہ آل راونڈرعماد وسیم فٹ ہوگئے ہیں۔ انہیں فٹنس ٹسٹ کے بعد ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ وہ نیویارک میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے ہائی لیول میچ میں کھیلیں گے۔ عماد وسیم نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریزکھیلی تھی۔ اس کے بعد سے وہ میدان سے باہر ہیں۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم یو ایس اے کے خلاف ملی ہار سے ابھرکرواپسی کریں گے۔ ٹی-20 کرکٹ میں چیزیں بہت جلدی بدل جاتی ہیں۔ حالانکہ گیری کرسٹن نے پلیئنگ الیون پر کشمکش کی صورتحال بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس پرغورکررہے ہیں۔ فی الحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اعظم خان کو نہیں ملے گی جگہ

آپ کو بتادیں کہ شاندارآل راونڈرعماد وسیم کو پسلیوں میں چوٹ کے سبب پہلے میچ سے باہرکردیا گیا تھا۔ عماد وسیم اس سے پہلے کئی بار گھٹنے کی چوٹ سے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اب آل راونڈر کے واپس آنے سے آوٹ آف فارم چل رہے اعظم خان کا باہرہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ اعظم خان یو ایس اے کے خلاف مقابلے میں ڈک پرآوٹ ہوگئے تھے۔

عماد وسیم نے حاصل کئے ہیں 70 وکٹ 

عماد وسیم لیفٹ آرم آتھوڈاکس گیند بازہیں۔ انہوں نے 72 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں 70 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ بلے سے 535 رن بنائے ہیں۔ انگلیںڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں انہوں نے 4 اوورمیں 19 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔ بلے بازی میں وہ آٹھویں نمبر پراترے۔ جہاں انہوں نے 13 گیندوں میں 2 چوکے اورایک چھکا لگاکر 22 رن جوڑے۔ اس کے بعد سے ہی وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ پاکستان کو امید ہے کہ عماد وسیم کے آنے سے ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ آل راونڈر ہائی پریشرمیچ میں کیسی کارکردگی کرتی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago