قومی

Parliament Session 2024: شتروگھن سنہا، ششی تھرور اور افضال انصاری یہ سات رہنما نہیں لے پائے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف

Parliament Session 2024: اٹھارویں لوک سبھا کی کارروائی منگل (25 جون) کو بھی جاری رہی۔ دوسرے دن کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، ایس پی صدر اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو سمیت کئی نو منتخب ارکان نے لوک سبھا کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔ تاہم اس دوران تقریباً سات لوک سبھا ممبران حلف نہیں لے سکے۔ درحقیقت جن لیڈروں نے حلف نہیں لیا ہے ان میں کانگریس ایم پی ششی تھرور، ٹی ایم سی لیڈر شتروگھن سنہا، دیپک ادھیکاری، نورالاسلام اور ایس پی ایم پی افضال انصاری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو آزاد ارکان پارلیمنٹ انجینئر رشید اور امرت پال سنگھ بھی حلف نہیں اٹھا سکے۔

جیل میں بند ہیں امرت پال سنگھ اور انجینئر رشید

لوک سبھا اسپیکر کے لیے انتخابات بدھ (26 جون) کو ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے ایک بار پھر 7 میں سے 4 ارکان پارلیمنٹ کے نام طلب کیے جائیں گے، اگر وہ موجود ہوں گے تو ان سے حلف لیا جائے گا اور اگر وہ موجود نہیں ہوئے تو ان کے بغیر ووٹنگ ہوگی۔ پنجاب کی کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہونے والے امرت پال سنگھ ممبر پارلیمنٹ کے طور پر حلف نہیں اٹھا سکے کیونکہ وہ قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کے تحت آسام کی جیل میں بند ہیں۔ اسی طرح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے منتخب انجینئر رشید پیر کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف نہیں لے سکے کیونکہ وہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Asaduddin Owaisi: کیا اسد الدین اویسی کی ختم کر دی جائے گی رکنیت؟ جئے فلسطین کے نعرے پر صدر سے شکایت درج، نااہل قرار دینے کا کیا گیا مطالبہ

ان رہنماؤں نے لیا حلف

اٹھارویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے دوسرے دن منگل (25 جون) کو اوم برلا، راہل گاندھی، اکھلیش یادو، سپریا سولے، سدیپ بندوپادھیائے، ابھیشیک بنرجی، اسد الدین اویسی اور سمبت پاترا سمیت کئی نو منتخب اراکین نے ایوان زیریں کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔  کانگریس کے رکن راہل گاندھی نے انگریزی میں حلف لیا۔ حلف اٹھاتے وقت ان کے ہاتھ میں آئین کی کاپی تھی۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے پوڈیم سے ‘جئے ہند، جئے آئین’ کے نعرے لگائے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھی لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

1 hour ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago