پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں تشدد ختم نہیں ہو رہا ہے۔ مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس معاملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد اس معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک میں امن ضروری ہے، وہ لوگ ہمارے کزن بھی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے پیر (05 اگست) کو کہا، “یقینی طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ وزارت خارجہ کو صورت حال پر بہت محتاط نظر رکھنی چاہیے۔ میں جو کچھ بھی سن رہا ہوں وہ میڈیا کے ذریعے سن رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک میں حالات بے حد سنگین ہیں ،امید ہے کہ وہاں جلداز جلد امن و امان قائم ہو۔”
کانگریس ایم پی نے کہا کہ یہ ایک اندرونی معاملہ ہے اور ہم میں سے ہر ایک وہاں امن کو جلد سے جلد بحال دیکھنا چاہے گا۔ انہوں نے کہا، “بہر حال، ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ بہت جلد کوئی حل نکل آئے گا اور امن و استحکام لوٹ آئے گا۔ یہ ہمسایہ ملک ہے، یہ لوگ ہمارے بھائی اور بہنیں نہیں ،ہمارے کزن ہیں۔”
وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کم از کم 20 اضلاع میں اتوار کو طلبہ کی زیر قیادت عدم تعاون مہم کے پہلے دن حکومت مخالف مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس کا مقصد وزیر اعظم شیخ حسینہ پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ برقرار رکھنا تھا۔ بنگلہ دیش میں حالات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب حکمران عوامی لیگ کے ارکان حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور صورتحال پرتشدد ہو گئی۔
پرتشدد مظاہروں کے درمیان، وزارت خارجہ (MEA) نے بنگلہ دیش میں رہنے والے اپنے شہریوں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔
بھارت ایکسپریس–
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…