قومی

Sharad Pawar PC on Maharashtra Polls: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں شرد پوار کا بڑا اعلان،بی جے پی اور شندے گروپ کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

شرد چندر پوار کی قیادت والی نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی ایس پی) کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کے ساتھ اتحاد میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سال اکتوبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہاراشٹر کی بڑی اپوزیشن جماعتوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں چھوٹے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کریں، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کا حصہ تھے۔کانگریس، شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی اور شیو سینا (یو بی ٹی) اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت گرنے سے پہلے نومبر 2019 سے جون 2022 تک ریاست میں برسراقتدار تھی۔

پوار نے کہا کہ اپوزیشن مہاراشٹر کی عوام کے سامنے متحد رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کو  برخاست کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت میں ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔ کانگریس، این سی پی (ایس پی) اور شیوسینا (یو بی ٹی) مل کر اسمبلی انتخابات لڑیں گی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فی الحال ریاست میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کوئی بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اس پر جلد ہی بات کی جائے گی۔

فریقین کے مفادات کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں این سی پی (ایس پی)، شیوسینا (یو بی ٹی) اور کانگریس پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ لیکن ان تینوں جماعتوں کی طرح بائیں بازو کی پارٹیاں، کسان اور ورکرز پارٹی بھی اس اتحاد کا حصہ تھیں، لیکن ہم انہیں لوک سبھا میں سیٹیں نہیں دے سکے۔ ان جماعتوں کے مفادات کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس لیے (ریاستی اسمبلی انتخابات میں) اس کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ریاستی بجٹ پر بھی پوار کا آیا بیان

جمعہ کو ایکناتھ شندے حکومت کے ذریعہ پیش کردہ ریاستی بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے کہا، ‘اگر آپ خالی جیبوں کے ساتھ بازار جائیں گے تو کیا ہوگا؟ چند دنوں کی بات ہے، حقیقت جلد نظر آئے گی۔ریاستی اسمبلی انتخابات سے چار ماہ قبل مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کو جو بجٹ پیش کیا، اس میں 21 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کے لیے 1500 روپے ماہانہ الاؤنس، خاندانوں کے لیے سال میں تین مفت ایل پی جی سلنڈر، کسان دوست اقدامات شامل ہیں۔ اور نوجوانوں کے لیے ہنر کی تربیت کے لیے 10,000 روپے ماہانہ الاؤنس دیا گیاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

16 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

31 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

51 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں انڈیا بلاک کی دھار ہوئی کم، کیجریوال نے کانگریس کو کہا بی جے پی کا پیادہ، سیاست گرمائی

اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے بینر تلے نہیں…

2 hours ago