قومی

’ادھو ٹھاکرے کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ان کو دوبارہ وزیراعلیٰ…‘ شنکرآچاریہ اویمیکتیشورانند نے ملاقات کے بعد کہی یہ بڑی بات

جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ، اویمکتیشورانند، پیرکوشیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈرادھوٹھاکرے سے ملاقات کے لئے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ ماتوشری پہنچے۔ ملاقات کے بعد شنکراچاریہ نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کودھوکہ دیا گیا ہے۔ وہ (ادھو) اس معاملے سے پریشان ہیں۔ ہندومت کے ساتھ آپ کوسب سے بری چیزدھوکہ دینا ہے۔ یہ درد ہم سب کے دلوں میں بھی ہے۔

شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے کہا، ہم نے کہا ہے کہ جب تک آپ دوبارہ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ نہیں بن جاتے، یہ درد جاری رہے گا۔ غداری کرنے والا ہندونہیں ہوسکتا۔ دھوکہ دہی کوبرداشت کرنے والا ہندوہوسکتا ہے۔ ادھونے کہا ہے کہ جیسا آپ (شنکراچاریہ اویمکتیشورا نند) کا آشیرواد ہوگا، وہ ویسا ہی کریں گے۔

 ہمیں سیاست سے لینا دینا نہیں: شنکراچاریہ

انہوں نے کہا کہ پورے مہاراشٹرکی عوام اس بات سے پریشان ہے۔ الیکشن میں اس بات کوعوام نے دکھا بھی دیا ہے۔ یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لیکن دھوکہ ہوا ہے۔ جو پوجا ہوئی ہے، اس میں گروورآتے ہیں۔ ان کی پادوکا کی پوجا ہے۔ مذہب کا معاملہ ہے۔ جوعبادت کی جاتی ہے اس میں گروآتا ہے۔ اس کی پڈوکا کی پوجا کی جاتی ہے۔ وہی ادھوٹھاکرے نے کیا ہے۔

کیدارناتھ سے 228 کلو سونا غائب

شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے کہا کہ ہمارے یہاں 12 جیوتی لرننگ ہیں۔ کیدارناتھ ہمالیہ میں ہے تواس کو دہلی میں لانے کی ضرورت کیا ہے۔ لوگوں کوخوفزدہ کیوں کررہے ہیں۔ کیدارناتھ سے 228 کلوسونا غائب ہوگیا ہے۔ اس کونہیں دکھایا جاتا ہے۔ جانچ نہیں کی جارہی ہے۔ اب دہلی میں کیدارناتھ بناکرگھوٹالہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہم نریندرمودی کے دشمن نہیں ہیں: اویمکتیشورانند

شنکرآچاریہ اویمکتیشورانند نے کہا کہ ہم نریندرمودی کے خیرخواہ ہیں۔ وہ ہمارے پاس آئے تھے۔ انہوں نے سلام کیا۔ ہم نے ان کو آشیرواد دیا ہے۔ ہم ان کے دشمن نہیں ہیں۔ جب ان سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے، تب بھی ہم بولتے ہیں۔ کیا ادھو ٹھاکرے، بی جے پی کے ساتھ جانا چاہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ذریعہ بی جے پی کو کوئی پیغام نہیں دیا گیا ہے۔ ہم کوئی ان کے میسیجنرنہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago