مشہور صحافی اور سینئر سیاسی رہنما شاہد صدیقی ایک بار پھر سماجوادی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں ۔ آج انہوں نے یوپی کے مظفرنگر میں سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی کی دوبارہ رکنیت حاصل کی اور اس موقع سے ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی سماجوادی پارٹی کا دامن تھاما۔ آر ایل ڈی سے استعفیٰ دے کر سماجوادی پارٹی میں گھر واپسی کرنے والے شاہد صدیقی کو لیکر یہ بھی قیاس لگایا جارہا تھا کہ وہ کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں لیکن اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ شاہد صدیقی نے سماجوادی پارٹی میں گھر واپسی کرلی ہے۔
یاد رہے کہ آر ایل ڈی کے سابق قومی نائب صدر شاہد صدیقی نے یکم اپریل کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفی جینت چودھری کو بھیج دیاتھا۔ انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا کے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی تھیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاتھا کہ ، ‘کل میں نے راشٹریہ لوک دل کی رکنیت اور قومی نائب صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ قومی صدر جینت سنگھ کو بھیج دیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھاتھا، ‘آج جب ہندوستان کا آئین اور جمہوری ڈھانچہ خطرے میں ہے، خاموش رہنا گناہ ہے۔ میں جینت جی کا شکر گزار ہوں لیکن بھاری دل کے ساتھ میں خود کو آر ایل ڈی سے دور کرنے پر مجبور ہوں۔ ہندوستان کا اتحاد، سالمیت، ترقی اور بھائی چارہ سب کو عزیز ہے۔ اسے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری اور فرض ہے۔سابق آر ایل ڈی لیڈر نے ایک اور پوسٹ میں لکھاتھا، ‘میں نے اپنا استعفیٰ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری کو بھیج دیا ہے۔ میں خاموشی سے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو ختم ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ میں جینت سنگھ جی اور آر ایل ڈی میں اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔ شکریہ۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…