قومی

Shahi Idgah Masjid Case: شاہی مسجدعیدگاہ-کرشن جنم بھومی معاملے پر نہیں ہوئی سماعت، سپریم کورٹ میں اب آئندہ سال ہوگی سماعت

نئی دہلی: شاہی عیدگاہ مسجد-کرشن جنم بھومی معاملے سے متعلق سپریم کورٹ اب سردی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کرے گی۔ یہ بات چیف جسٹس آف انڈیا کی بینچ نے کہی ہے۔ پہلے آج ہی سب سے آخرمیں سماعت ہونے کی بات تھی۔ اس طرح ممکنہ طورپراب اس معاملےکی آئندہ سماعت جنوری 2025 میں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق، کہا جا رہا تھا کہ آج چیف جسٹس آف انڈیا کی بینچ پہلے دوسرے معاملوں پرسماعت کرے گی اورآخرمیں اس پرسماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ آج کی سماعت کے لئے بنی فہرست میں دوپہر2 بجے کا ہی وقت اس معاملے کے لئے متعین تھا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اس معاملے میں کہہ چکے ہیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ پاس اصل دائرہ اختیار نہیں ہے، اس لئے ہائی کورٹ کومنتقلی غیرمعمولی دائرہ اختیارمیں ہوگا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

5 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

7 hours ago