قومی

Indo-International Icon Awards 2025: انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز 2025 سے متعدد شخصیات سرفراز، سیاسی لیڈران نے انسانی حقوق کی اہمیت پر ڈالی روشنی

نئی دہلی: ملک وبیرونِ ملک میں خدمات انجام دینے والی تنظیم انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈزتقریب، سیزن–3 میں مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کواعزازسے سرفرازکیا گیا۔ دارالحکومت دہلی واقع کانسٹی ٹیوشن کلب کے اسپیکرہال میں منعقدہ ہیومن رائٹس ٹریننگ ورکشاپ اور انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈزسیزن–3 کے دوران دودرجن سے زائد ممتازشخصیات اورباصلاحیت افراد کواعزازسے نوازا گیا۔
پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن پدم شری جتیندرسنگھ شَنٹی نے آڈیٹوریم میں موجود شرکاء کوانسانی حقوق کی باریکیوں سے آگاہ کیا اورسامعین کے متعدد سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ سپریم کورٹ کے سینئروکیل امن سنہا اوربابولال نارنولیا نے اس موقع پرکہا کہ انسانی حقوق زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں اوران سے واقفیت نہایت ضروری ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وشوہندوپریشد، اندراپرستھ صوبہ دہلی کے صدرکپل کھنّا نے سماجی سرگرمیوں سے وابستہ رہنے کی سبھی سے اپیل کی اورانسانی حقوق کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی بی جے پی دہلی پردیش کے سابق صدراورمدھیہ پردیش کے معاون انچارج، مالویہ نگرکے رکن اسمبلی ستیش اُپادھیائے نے انسانی حقوق کے موضوع پرمعلومات فراہم کیں اورایسے پروگرام مسلسل منعقد کرتے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

انسانی حقوق کے تئیں عوام کو بیدار کرنے پرزور
آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹرعمیراحمد الیاسی نے بھی اپنے خطاب میں انسانی حقوق پرگفتگوکی اورتمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کومبارکباد بھی پیش کی۔ انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے انٹرنیشنل چیئرمین سنجے سنہا نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد ملک ودنیا کے لوگوں کوانسانی حقوق کے تئیں بیدار کرنا ہے، اسی لیے ہم مسلسل ہیومن رائٹس ٹریننگ ورکشاپس اورسیمینارمنعقد کرتے ہیں۔ انہی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انڈو–انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈزبھی دیئے جاتے ہیں تاکہ ملک و بیرونِ ملک نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو منظرِعام پرلایا جا سکے۔ ادارے کے نیشنل پریزیڈنٹ (مائنارٹی وِنگ) محمد عرفان احمد نے اپنے خطاب میں تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورحق کے ساتھ حقوق کی بات کی۔ انہوں نے بھارت کوایک ترقی یافتہ ملک بنانے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس اوروزیرِاعظم نریندرمودی ملک کی یکجہتی، سالمیت اورخود کفیل بھارت کے قیام میں مدد کررہے ہیں، ہمیں بھی اپنا مثبت کردارادا کرنا چاہئے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل نمایاں نام یہ ہیں:
ریلوے کے سینئرافسررویندرگوئل، نئی دہلی ضلع بی جے پی کے صدررویندرکمارسنگھ، خواتین کی فلاح کے لیے سرگرم سدیش شرما، کونسلرانجم منڈل، کمل بھاردواج کونسلرایم سی ڈی، ڈاکٹرنندنی شرما، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری روہت پانڈے، سینئرصحافی معروف رضا، خورشید ربانی، ڈاکٹرخالد رضا خان، محمد مستقیم خان، محمد آزاد، اقبال چودھری، صحافی فرقَان سلمانی، غفران آفریدی،  مہاراشٹر کے نابینا سماجی کارکن وکاس کمار کُبڑے، ہماچل پردیش کی چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی ایکٹریس آشوی دھیمان، دہلی کی شاعرہ ڈاکٹرانا دہلوی اورپاپولرمیرٹھی، دہلی کی سماجی کارکن پوجا رانی، بہارکے سماجی کارکن سچن سوربھ، یووراج کمار، اترپردیش کے سینئرصحافی سنتوش شریواستو، جھارکھنڈ کی پرینکا بھٹاچاریہ سمیت درجنوں سماجی کارکنان اورصحافی بھی شامل ہیں، جنہیں اعزازسے نوازا گیا۔ دیگرمعززمہمانوں میں جگن ناتھ کنج بہاری قومی تنظیمی سیکریٹری، بھارت بھارتی آرایس ایس، آرایل فرانسس صدر، پُورکرسچن موومنٹ، بدھ رہنما بھنتے روپیش، سکھ رہنما سردارکے ایس دُگّل، پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے صدراحسان عباسی، مولانا یعقوب بلند شہری، مولانا قاسم قاسمی، دلشاد قریشی، بڑودہ گجرات سے زہیرقریشی، سنیل کماروغیرہ شامل تھے۔ تقریب کے انعقاد میں سشیل سنگھ، ستبیرسنگھ، امیت سنگھ، گوتم ٹھاکراورپسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے دہلی پردیش صدراقبال میراثی کے ساتھ بھارت بھارتی کی ٹیم کا کردارقابلِ ستائش رہا۔ اس ورکشاپ اور ایوارڈزفنکشن کی اینکرسونالی شرما نے نہایت خوش اسلوبی اورمنظم اندازمیں پروگرام کی نظامت انجام دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meloni Proposes Burqa Ban: ’برقع اور نقاب پر مکمل پابندی‘، میلونی حکومت کا سخت قدم، آخر اس کے پیچھے کیا ہے وجہ؟

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، غیر…

7 minutes ago

Gautam Gambhir met HM Amit Shah: گوتم گمبھیر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو پیش کی گنیش کی مورتی، کہا- آپ کی رہنمائی کے لیے شکر گزار ہوں

گمبھیر نے ملاقات کو انتہائی خوشگوار قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر…

12 minutes ago

Bad Touch 3 Accused Arrested: جموئی میں نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ، 3 ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم سمیت 5…

39 minutes ago

Amit Shah Pays Tribute to Lakshmanrao Inamdar: امت شاہ نےوکیل صاحب لکشمن راؤانمادار کو کیا یاد، کون تھے راؤانمادار؟

امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعاون کی تحریک کو نئی سمت اور رفتار…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026میں  بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، انڈونیشیا کو 17-1 سے شکست

تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں…

2 hours ago