قومی

Ved Pratap Vaidik: سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال، 78 سال کی عمر میں ہوا انتقال

Ved Pratap Vaidik: سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا 78 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ معلومات کے مطابق ویدک نہاتے ہوئے باتھ روم میں گر گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ویدک کی پیدائش 30 دسمبر 1944 کو مدھیہ پردیش کے اندور میں ہوا تھا۔ انہوں نے دہلی کے جے این یو (JNU) سے انٹرنیشنل سیاست میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ قومی راجدھانی دہلی میں وہ 4 سال تک سیاست کے ٹیچر بھی رہے۔ اس کے علاوہ انہیں فلسفہ اور سیاسیات میں بھی دلچسپی تھی۔

مشہور صحافی وید پرتاپ ویدک سال 2014 میں پاکستان گئے تھے جہاں وہ دہشت گرد حافظ سعید سے ملاقات کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ ہندوستان واپس آنے والے وید پرتاپ ویدک نے کہا تھا کہ “حافظ سعید نے مجھے بتایا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان جاتے ہیں تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال نہیں کیا جائے گا۔”
حافظ سے ملاقات کے بعد ویدک کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم اس معاملے پر سینئر صحافی وید پرتاپ نے کہا تھا کہ ‘میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی سے سمجھوتہ کیا’۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

49 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago