قومی

Budget Session: راہل گاندھی کے ریمارکس اور اڈانی گروپ کے معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ، دوپہر 2 بجے تک ملتوی

Budget Session: برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے منگل کو لوک سبھا میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان کی جمہوریت کے بارے میں لندن میں دیے گئے بیان اور اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے انکوائری کرانے کے مطالبے پر ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی تقریباً پانچ منٹ کے بعد دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ارکان اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے ‘راہل گاندھی معافی مانگو’ کے نعرے لگائے، جب کہ کانگریس کے اراکین نے اڈانی گروپ سے متعلق موضوع پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کے درمیان وقفہ سوالات شروع کیا اور ایک ضمنی سوال پوچھنے کے لیے بیجو جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ انوبھو موہنتی کا نام پکارا۔ موہنتی نے بار بار ایوان میں نظم و ضبط کی کمی کا حوالہ دیا۔

برلا نے دونوں پارٹیوں کے نعرے لگانے والے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر بیٹھیں اور ایوان کو چلنے دیں۔ جب ہنگامہ نہیں رکا تو انہوں نے لوک سبھا کی کارروائی تقریباً 11 بجکر 55 منٹ پر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi: بی جے پی آر ایس ایس کا نظریہ، ایس جے شنکر کے بیان سے ساورکر تک… راہل گاندھی نے لندن میں پھر بنایا نشانہ

راہل گاندھی کے لندن میں دیئے گئے بیان کو لے کر پیر کو بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن لوک سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ایوان کا اجلاس ایک بار پھر دن بھر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی اس موضوع پر راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دوسری طرف کانگریس کا الزام ہے کہ حکمراں پارٹی اڈانی گروپ کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے مطالبے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہنگامہ آرائی کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے برطانیہ کے مشہور تعلیمی ادارے کیمبرج یونیورسٹی میں دیے گئے ایک لیکچر میں الزام لگایا تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے اور وزیر اعظم مودی ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago