قومی

سینئرصحافی ڈاکٹرایم رحمت اللہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسرمقرر، سینٹرل یونیورسٹی کے ماس کمیونی کیشن میں سکھائیں گے صحافت کی باریکیاں

نئی دہلی: ملک کے معروف وممتازتعلیمی وتحقیقی ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سینئرصحافی ڈاکٹرایم رحمت اللہ نے ایک بڑی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ماس کمیونی کیشن (اے جے کے-ایم سی آرسی) میں ڈاکٹرایم رحمت اللہ نے پروفیسر (ٹی وی) کے طورپراپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایکٹیو صحافت اورمیڈیا مینجمنٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے کے بعد اب وہ اپنے وسیع تجربات سے طلبہ کومستفید کریں گے اورانہیں میڈیا کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرائیں گے۔

کون ہیں ڈاکٹر ایم رحمت اللہ؟
سینئرصحافی ڈاکٹرایم رحمت اللہ نے انگریزی اورماس کمیونیکیشن میں ایم اے کیا اور2003 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ ہونے سے قبل وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن اوردہلی یونیورسٹی کے دہلی اسکول آف جرنلزم میں وزیٹنگ فیکلٹی کے طورپرتدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مختلف میڈیا اداروں سے رہے وابستہ
 ڈاکٹررحمت اللہ نے اپنے طویل اوردرخشاں پیشہ ورانہ کیریئرمیں متعدد معروف میڈیا اداروں میں اہم عہدوں پرخدمات انجام دی ہیں۔ وہ دور درشن نیوزمیں کنسلٹنگ ایڈیٹر، چینل ون نیوزمیں چینل ہیڈ، سہارا ٹی وی میں سینئرپروڈیوسر، اے این آئی نیوزایجنسی میں بیوروچیف، ای ٹی وی حیدرآباد میں پرنسپل کرسپانڈنٹ، آل انڈیا ریڈیومیں ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، امراجالا میں سب ایڈیٹر، سندھیا پہری میں نمائندہ (رپورٹر) اور  قومی تنظیم اردومیں چیف رپورٹروفیچرایڈیٹرکے طورپراپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔ 

مختلف ممالک میں صحافتی اورتعلیمی سرگرمیوں میں لیا حصہ

ڈاکٹرایم رحمت اللہ نے کویت، دبئی، عراق، آذربائیجان اورکاٹھمانڈو (نیپال) جیسے ممالک کا دورہ کیا اور وہاں صحافتی وتعلیمی سرگرمیوں حصہ لیا۔ ان کی اہلیہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) میں اگست 2024 سے پروفیسر کے عہدے پرفائز ہیں۔ ڈاکٹرایم رحمت اللہ کو اس اہم عہدے پرفائزہونے پران کے رفقاء، احباب اورچاہنے والوں نے اس نئی ذمہ داری کے لئے ڈاکٹرایم رحمت اللہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی پیش کی ہے۔ ڈاکٹرایم رحمت اللہ نے بھی اس بڑی ذمہ داری کوایمانداری، محنت اورلگن کے ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

45 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago