قومی

Centre on GST reforms: جی ایس ٹی اصلاحات سے اس سال کھپت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ متوقع، ’ٹیکس میں کمی سے صارفین اور معیشت دونوں کو فائدہ‘: مرکز

نئی دہلی: مرکز نے ہفتے کے روز کہا کہ 22 ستمبر سے نافذ ہونے والی جی ایس ٹی شرحوں میں حالیہ کمی کا فائدہ تہواروں کے موسم میں صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ مرکزی وزرا نرملا سیتارمن (وزیر خزانہ)، پیوش گوئل (وزیر تجارت) اور اشونی ویشنو (وزیر ریلوے، الیکٹرانکس و آئی ٹی) نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے نتیجے میں کھپت اور طلب میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیکس میں کمی صرف تہواروں کے لیے نہیں

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کہا: ’’ٹیکسوں میں کمی صرف تہواروں کے سیزن کے لیے نہیں کی گئی۔ ان اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ہوگا، جس سے حکومت کے پاس عوام کو واپس دینے کے لیے مالی گنجائش بڑھے گی۔ تہواروں کے بعد بھی مانگ برقرار رہے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی تنازعہ حل کرنے کا نظام مؤثر طور پر کام کر رہا ہے۔

’شکایات کا فوری ازالہ، صارفین کا اعتماد بحال‘

وزارت کے مطابق 2 اکتوبر تک قومی صارف ہیلپ لائن پر جی ایس ٹی سے متعلق 3,981 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 31 فیصد سوالات اور 69 فیصد باضابطہ شکایات تھیں۔ ان میں سے 1,992 شکایات کو مرکزی بالواسطہ ٹیکس و کسٹمز بورڈ (CBIC) کو بھیجا گیا، جبکہ 761 شکایات کو متعلقہ کمپنیوں کو براہ راست کارروائی کے لیے بھیجا کیا گیا۔ وزیرخزانہ کے مطابق: ’’زیادہ تر شکایات جی ایس ٹی میں کمی کے اعلان اور اس کے عملی نفاذ کے درمیان فرق سے متعلق ہیں۔‘‘

صارفین تک فائدہ پہنچانے کیلئےسخت نگرانی

سیتارمن نے کہا کہ ادویات اور طبی آلات پر جی ایس ٹی میں کمی کے بعد ان کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ فائدہ صارفین تک پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹوموبائل سیکٹر میں بھی ٹیکس میں کمی سے فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

’ای-کامرس کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں کمی کی‘

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بتایا کہ تقریباً تمام ای-کامرس کمپنیوں نے جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ صارفین کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہماری نگرانی کے مطابق، کمپنیوں نے نورتری کے دوران خصوصی رعایتی آفرز دیے، جس سے فروخت میں اضافہ ہوا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بالواسطہ ٹیکس کا اثر 140 کروڑ بھارتیوں پر پڑتا ہے، اور جی ایس ٹی میں کمی کے ذریعے 2.5 لاکھ کروڑ روپے کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچا ہے۔

’اصلاحات سے معیشت میں تیز رفتار نمو کے آثار‘

وزیر ریلوے و آئی ٹی اشونی ویشنو نے کہا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے دوران ملک میں کھپت اور طلب میں اضافے کے کئی تخمینے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’جی ایس ٹی اصلاحات کے نتیجے میں اس سال کھپت میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہونے کی امید ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 20 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی کھپت متوقع ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

7 hours ago