نئی دہلی،(رپورٹ ٹی این بھارتی) کانسٹی ٹیوشن کلب نئ دہلی میں سما چار وطن کے زیر اہتمام سیرت نبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد شعبہ جات کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مفتی کتاب الدین نے اپنے خطاب میں کہا کی پیغمبر اسلام کی شخصیت سر تا پا انسا نیت کا پیغام دیتی ہے۔ دین اسلام کے آخری پیغمبر کی شخصیت تمام انسانوں کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔پیغمبراکرم نےتمام عالم انسانیت کو عدل و انصاف ، مساوات ، محبت امن اور حقوق العباد کا درس دیا ۔ نبوت سے قبل ہی مل جل کر رہنے کی ترغیب دی ۔تمام مذاہب کی عزت کرنا اور مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر زندگی گزارنے کے لئے رہنما اصول بنا کر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔
ڈاکٹر کوثر عثمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر وں میں اسلام کے آخری پیغمبر کی ذات سب سے افضل ہے ۔ حضور نے فرمایا کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل کیا جانا چاہیے جہاں بغیر ذات و ملت ہر طبقہ میں ہر بشر پر امن طریقے سے زندگی گز ا ر نے کی جانب گامزن رہے ۔ پیغمبر اسلام ہر کسی کو برابری کا درجہ دینے کی تلقین کرتےتھے ۔ آج حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اس پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچانا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر کو ثر نےافسوسناک لہجہ میں کہا کہ امت مسلمہ تعلیمی میدان میں نچلی سطح پر ہے ۔ چنانچہ دینی و دنیاوی تعلیم کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔
ڈاکٹر طارق صدیقی نے کہا کہ سیرت نبی کانفرنس اس نقطہ نظر سے اہم ہے کہ چودہ سو برس پہلے انسانی زندگی کے جو تقاضے تھے وہ آج بھی ضروری ہیں۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے جو نیک راستہ بتایا ،ہم کو اس راستہ پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ مگر افسوس اسلام مذہب کے نام لینے والے لوگ ہی گمراہی کے راستہ پر ہیں۔ کسی بھی فلسفہ حیات کی بنیاد مذہب پر ہی کھڑی کی جا سکتی ہے ۔ اگر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے خلاف زندگی گزار یں گے تو انسا نیٹ ختم ہو جائے گی ۔ ڈاکٹر ایم جے خان ( ماہر آبپا شی ) نے کہا کہ مغربی ممالک پیغمبراسلام کے مرتب کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہیں لیکن امت مسلمہ گمرا ہی کے راستہ پر گامزن ہے۔ مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات سے دوری اختیار کر لی ہے ۔ ہندوستان کے بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں ہے۔ سود مند وسائل بھی مو جود ہیں ۔ میدان تعلیم میں آگے بڑھ کر وسائل سے فائدہ بخش نتائج اخذ کرنے چاہیے۔ اسلام سے دوری اختیار کرنے کے باعث امت مسلمہ متزلزل ہے ۔
ماہر طب یونانی حکیم سید احمد خاں نے کہا کہ آج حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے اصولوں کو عملی جامہ پہنا نے کی اشد ضرورت ہے۔ نبی کریم نے تا حیات کبھی دروغ گوئی سے کام نہیں لیا ۔مشکل حالات میں بھی سچ کا دامن تھام کر دنیا کو نیکی کی جانب متوجہ کیا ۔ امین کے لقب سے سر فراز پیغمبر اسلام کے نقش قدم پر ہمیں چلنا چاہیے۔ ہر مصیبت کا سامنا سچائی کے ساتھ کرنے سے ہی کامیابی ممکن ہے ۔ چھتیس گڑھ کے حاجی عبدالحیدر نے کہا کہ آج چاروں طرف نفرت کا ما حول ہے۔لیکن پھر بھی ہمیں گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسلمان اور اسلام تا قیامت زندہ رہے گا اورنبی کی سیرت کو اپنا کر ہی ترقی ممکن ہے ۔سیرت نبی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ذکا سعیدی کی نعت خوا نی سے کیا گیا جبکہ سما چا ر وطن کے محمد احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات کے کارکنوں کو وطن کے رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…